🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5417
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْبَصْرِيِّ قَالَ: ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ جَالِسٌ إِلَى جَنْبِهِ، وَصَدَّقَهُ عَطَاءٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، احْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ، وَاحْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ، إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللهِ، جَفَّتِ الصُّحُفُ، وَرُفِعَتِ الْأَقْلَامُ، فَلَوْ جَهَدَتِ الْأُمَّةُ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يُقَدِّرْهُ اللهُ لَكَ لَمْ يَقْدِرُوا عَلَى ذَلِكَ، وَلَوْ جَهَدَتِ الْأُمَّةُ عَلَى أَنْ يَضُرُّوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يُقَدِّرْهُ اللهُ عَلَيْكَ مَا قَدَرَتْ عَلَى ذَلِكَ.
يُقَالُ: إِنَّ أَبَا عَمْرٍو الَّذِي رَوَى عَنْهُ إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ هَذَا الْحَدِيثَ: أَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلَاءِ، وَاللهُ أَعْلَمُ وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عَمْرٍو إِلَّا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بیٹے! اللہ (کے حقوق) کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ اللہ کا خیال رکھو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے۔ جب سوال کرنا ہو تو اللہ ہی سے سوال کرو، اور جب مدد مانگنی ہو تو اللہ ہی سے مدد مانگو۔ (تقدیر لکھ کر) صحیفے خشک ہو چکے اور قلم اٹھا لیے گئے ہیں۔ اگر ساری امت اس بات پر پورا زور لگا لے کہ تمہیں کوئی ایسا فائدہ پہنچائے جو اللہ نے تمہارے لیے مقدر نہیں کیا تو وہ ایسا نہیں کر سکے گی، اور اگر ساری امت اس پر زور لگا لے کہ تمہیں کوئی ایسا نقصان پہنچائے جو اللہ نے تم پر مقدر نہیں کیا تو وہ ایسا نہیں کر سکے گی۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کہا جاتا ہے کہ ابو عمرو، جن سے اسحاق ازرق نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ ابو عمرو بن العلاء ہیں، واللہ اعلم۔ اور ابو عمرو سے اس حدیث کو اسحاق ازرق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5417]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 12، 13، 14، 15، 109، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6359، 6360، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2516، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2713، 2807، 2848، 2849، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2556، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 636، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11243، 11416، 11560، 12988، 12989»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5417 in Urdu