🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5502
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصًى، فَنَاوَلْتُهُ، فَرَمَى بِهِ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ، فَمَا بَقِيَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ إِلَّا مُلِئَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصَا، فَنَزَلَتْ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مٹھی بھر کنکریاں پکڑاؤ۔“ چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دشمن قوم کے چہروں کی طرف پھینک دیا، پھر قوم میں سے کوئی بھی ایسا نہ بچا جس کی آنکھیں کنکریوں سے بھر نہ گئی ہوں، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى﴾ ”اور (اے نبی!) جب آپ نے (کنکریاں) پھینکیں تو آپ نے نہیں پھینکیں بلکہ اللہ نے پھینکیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک بن حرب سے سلیمان بن قرم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان سے یحییٰ بن یعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قاسم بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5502]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يحيى بن يعلى وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 183» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11750»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن يعلى


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5502 in Urdu