🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ: نَا فِرْدَوْسُ بْنُ الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا الْخِضَابُ، أَعْرَسْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: أَوْلَمْتَ؟ قَالَ: لَا، فَرَمَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، وَقَالَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُلَيْكِيُّ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا فِرْدَوْسٌ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے زرد خضاب لگا رکھا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ خضاب کیسا ہے؟ کیا تم نے شادی کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ولیمہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف سونے کی ایک گٹھلی (کے برابر سونے کا ٹکڑا) پھینکا اور فرمایا: ”ولیمہ کرو، چاہے ایک بکری ہی سے ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے عبدالرحمن ملیکی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالرحمن سے فردوس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو کریب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5776]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن أبي بكر بن أبي مليكة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 52» »
«قال ابن حجر: سند فيه ضعف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 9، ص 142» »
«قال ابن حجر: الإسناد ضعيف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 9، ص 143» »
«قال المباركفوري: الإسناد ضعيف «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 172» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن أبي بكر بن أبي مليكة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5776 in Urdu