🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كُسَا الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ، قَالَ: ثَنَا أَبِي، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: وَقَعَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فِي سَعْدٍ عِنْدَ عُمَرَ، وَقَالُوا: إِنَّهُ لَا يُحْسِنُ يُصَلِّي، فَقَالَ: ادْعُوا لِي أَبَا إِسْحَاقَ، فَلَمَّا جَاءَ، قَالَ عُمَرُ: زَعَمَ هَؤُلَاءِ أَنَّكَ لَا تُحْسِنُ تُصَلِّي؟ قَالَ: I " أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا أَخْرِمُ عَنْهَا، أَرْكُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ، وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ I " قَالَ: كَذَاكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کوفہ کے کچھ لوگوں نے امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی برائی کی اور کہا: ”یہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ابو اسحاق کو میرے پاس بلا لاؤ۔“ جب وہ آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان لوگوں کا خیال ہے کہ تم اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی نماز پڑھاتا ہوں، اس میں کوئی کمی نہیں کرتا؛ پہلی دو رکعتوں میں قیام لمبا کرتا ہوں اور پچھلی دو رکعتوں میں اختصار کرتا ہوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابو اسحاق! آپ کے بارے میں ہمارا گمان یہی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 755، 770، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 453، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 508، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1859، 1937، 2140، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1001 / 1، 1002 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1076، 1077، وأبو داود فى «سننه» برقم: 803، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2523، 2524، 2525، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1529، 1537، 1567، 1577، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 213، 214، والحميدي فى «مسنده» برقم: 72، 73، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 692، 693، 741، 742، 743، والبزار فى «مسنده» برقم: 1062، 1063، 1064، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3706، 3707، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7841، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4631، 4629، 4630، 4632، 4633، 4634، والطبراني فى «الكبير» برقم: 308»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6207 in Urdu