🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: لَا يَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً، وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ، فَقُلْتُ لِعَمِّي، وَكَانَ أَمَامِي: مَا قَالَ يَا عَمِّ؟ قَالَ: I " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَّا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے چچا کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا معاملہ اس وقت تک درست رہے گا جب تک بارہ خلیفہ نہ گزر جائیں“ اور اس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز پست کر لی۔ میں نے اپنے چچا سے، جو میرے آگے تھے، پوچھا: چچا جان! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عون بن ابی جحیفہ سے صرف یونس بن ابی یعفور نے روایت کیا ہے، اور ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال الطبراني رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 190» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6652، والبزار فى «مسنده» برقم: 4224، 4230، والطبراني فى «الكبير» برقم: 308»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6211 in Urdu