🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6524
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: رَآنِي أَبُو بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَعَابَ عَلَيَّ ذَلِكَ وَنَهَانِي، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُصَلُّوا حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنِ شَيْطَانِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا ابْنُهُ مَخْرَمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَشِيرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سعید بن نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھے اس وقت چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جب سورج طلوع ہو رہا تھا، تو انہوں نے مجھ پر اس بات کا عیب نکالا اور مجھے (اس سے) منع کر دیا، پھر فرمایا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”تم نماز نہ پڑھو یہاں تک کہ سورج (خوب) بلند ہو جائے، کیونکہ وہ شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے۔“
اس حدیث کو بکیر بن عبد اللہ سے ان کے بیٹے مخرمہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن وہب منفرد ہیں، اور سیدنا ابوبشیر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6524]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22307»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6524 in Urdu