🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6789
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لَكُمْ عَلَى قُرَيْشٍ حَقًّا، وَلَهُمْ عَلَيْكُمْ حَقًّا، مَا عَاهَدُوا فَوَفَوْا، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا، وَمَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَمَا ائْتُمِنُوا فَأَدَّوْا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارا قریش پر حق ہے اور ان کا تم پر حق ہے، جب تک کہ وہ جب کوئی عہد کریں تو اسے پورا کریں، جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم کریں، جب وہ فیصلہ کریں تو عدل و انصاف کریں، اور جب انہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کریں۔ پس ان میں سے جو ایسا نہ کرے، اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6789]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1576، 2138، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8623، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5909، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5381، 16637، 16640، 16638، 16639، 16641، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12501، 13098، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2247، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3644، 4032، 4033، والبزار فى «مسنده» برقم: 6181، 7274، 7572، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33055، والطبراني فى «الكبير» برقم: 725، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2171، 6610»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6789 in Urdu