🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7985
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: I " قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: لَا أَذْهَبُ بِصَفِيِّ عَبْدِي فَأَرْضَى لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے (محمد بن مطرف رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میرے علم کے مطابق زید بن اسلم رحمہ اللہ نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت کیا ہے“) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ”میں اپنے بندے کے کسی چہیتے (عزیز) کو لے لوں، پھر میں اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے محمد بن مطرف رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن مطرف رحمہ اللہ سے یزید بن ہارون رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7985]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7985 in Urdu