🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 817
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ، يَذْكُرُ عَنْ عِكْرِمَةَ.
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ مِنَ الْمَدِينَةِ، أَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ، فَقَالُوا: إِنَّ لَنَا دُيُونًا لَمْ تَحِلَّ، فَقَالَ: ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کو مدینہ سے نکالنے کا حکم دیا، تو ان کے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ لوگوں کے ذمے ہمارے کچھ قرضے ہیں جن کی ادائیگی کی مدت ابھی نہیں آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا» ”(قرض کی رقم میں) کمی کر دو اور (رقم) جلدی حاصل کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف علی بن محمد بن طلحہ بن یزید بن رکانہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں مسلم بن خالد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 817]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مسلم بن خالد الزنجي وهو ضعيف وقد وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 130» »
«قال الدارقطني: مسلم بن خالد ثقة إلا أنه سيئ الحفظ وقد اضطرب في هذا الحديث «سنن الدارقطني، ج 3، ص 466» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2338، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11256، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2982، 2980، 2981، 2983، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4277، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6755»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مسلم بن خالد الزنجي واضطرابه فيه


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 817 in Urdu