🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8891
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ بِلَالًا كَانَ يُقِيمُ الصَّلَاةَ، فَيَدْخُلُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَسْتَقْبِلُهُ الرَّجُلُ فَيُكَلِّمُهُ بِالْحَاجَةِ حَتَّى يَخْفِقَ بَعْضُ الْقَوْمِ بِرُؤُوسِهِمْ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نماز کی اقامت کہتے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (حجرے سے نکل کر مسجد میں) تشریف لاتے تو کوئی آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ جاتا اور اپنی کوئی ضرورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرنے لگتا، یہاں تک کہ (انتظار کی طوالت سے) بعض لوگ اونگھ کے مارے اپنے سر جھکانے لگتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن زاذان سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8891]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8891 in Urdu