🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8922
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ: نَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ السُّوَائِيِّ، أَنَّهُمْ بَيْنَا هُمْ يَطُوفُونَ بِالطَّاغِيَةِ إِذْ سَمِعُوا مُتَكَلِّمًا يَقُولُ: وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأَقَاوِيلِ لأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ، فَفَزِعْنَا لِذَلِكَ، فَقُلْنَا: مَا هَذَا الْكَلَامُ الَّذِي لَا نَعْرِفُهُ؟ فَنَظَرْنَا فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْطَلِقًا.
سیدنا یزید بن عامر سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگ طاغیہ (بت) کے پاس طواف کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک بولنے والے کو یہ کہتے سنا: ﴿وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ﴾ ”اور اگر وہ ہم پر کوئی بات گھڑ لیتا تو ہم ضرور اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے، پھر یقیناً اس کی شہ رگ کاٹ دیتے۔“ ہم اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے: ”یہ کیسا کلام ہے جسے ہم پہچانتے نہیں؟“ پھر ہم نے دیکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8922]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8922 in Urdu