🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8930
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَحِلُّ الْهِجْرَةُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَإِنِ الْتَقَيَا فَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْآخَرُ السَّلَامَ اشْتَرَكَا فِي الْأَجْرِ، وَإِنْ أَبَى الْآخَرُ أَنْ يَرُدَّ السَّلَامَ بَرِئَ هَذَا مِنَ الْإِثْمِ وَبَاءَ بِهِ الْآخَرُ، وَقَدْ خَشِيتُ إِنْ مَاتَا وَهُمَا مُتَهَاجِرَانِ أَنْ لَا يَجْتَمِعَا فِي الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَسَدُ بْنُ مُوسَى.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دن سے زیادہ ترکِ تعلق (قطع کلامی) جائز نہیں۔ پھر اگر دونوں کی ملاقات ہو جائے اور ایک دوسرے کو سلام کرے اور دوسرا اسے سلام کا جواب دے دے تو دونوں اجر میں شریک ہو جاتے ہیں، اور اگر دوسرا سلام کا جواب دینے سے انکار کر دے تو پہلا گناہ سے بری ہو گیا اور دوسرا اس گناہ کو لے کر لوٹا۔ اور مجھے اندیشہ ہے کہ اگر وہ دونوں اس حالت میں مر گئے کہ ایک دوسرے سے قطع تعلق کیے ہوئے تھے تو وہ جنت میں اکٹھے نہ ہو سکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے سعید بن سالم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8930]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف وقال ابن دقيق العيد في الإمام إنه وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 67» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7384، والطبراني فى «الصغير» برقم: 280، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3030»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8930 in Urdu