🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدٌ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ عُمَرَ بْنِ الْحَاكِمِ بْنِ ثَوْبَانَ.
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِنْ جَلَسَ عِنْدَهُ اسْتَنْقَعَ فِيهَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ رحمتِ الٰہی میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر اگر وہ اس کے پاس بیٹھ جائے تو اس (رحمت) میں اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16039، والطبراني فى «الكبير» برقم: 204»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 903 in Urdu