🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9119
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، حَدَّثَنِي فَائِدٌ - مَوْلَى عَبَادِلَ -، عَنْ مَوْلَاهُ عَبَادِلَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّهُ بَاعَ قِطْعَةً أَقْطَعَهُ إِيَّاهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ دَارِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، مِنْ سَعْدٍ بِثَمَانِيَةِ أَلْفِ دِرْهَمٍ. قَالَ: وَكَانَ رَجُلٌ قَدْ سَبَقَهُ بِهَا قَبْلُ، فَأَعْطَاهُ بِهَا عَشَرَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَأَبَى مِنْهُ أَنْ يَبِيعَ مِنْهُ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَهْلُ الرُّكْحِ أَحَقُّ بِرُكْحِهِمْ، وَكَانَ سَعْدٌ أَسْقَبَ.
لَا تُرْوَى هَذِهِ اللَّفْظَةُ: I " أَهْلُ الرُّكْحِ I "، إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ.
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے زمین کا وہ ٹکڑا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس جاگیر کے طور پر عطا فرمایا تھا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو آٹھ ہزار درہم میں بیچ دیا۔ راوی کہتے ہیں: ایک اور شخص اس معاملے میں پہلے پیش قدمی کر چکا تھا اور اس نے اس ٹکڑے کے بدلے دس ہزار درہم کی پیشکش کی، مگر ابو رافع رضی اللہ عنہ نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی گوشے اور حصے سے متصل رہنے والے اپنے اس حصے (کو خریدنے) کے زیادہ حق دار ہیں۔“ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ (اس جگہ کے) زیادہ قریبی (پڑوسی) تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لفظ «أَهْلُ الرُّكْحِ» صرف اسی حدیث میں اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9119]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن علي بن حسن الرافعي وثقه ابن معين وضعفه البخاري وجماعة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 159» »

الحكم على الحديث:
في إسناده إبراهيم بن علي الرافعي، وهو مختلف فيه


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9119 in Urdu