🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مَنِ اسْمُهُ نَصْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام نصر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9221
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السِّنْجَارِيُّ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، حَدَّثَنِي أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ سَلْمَى - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوْقَ بَيْتِهِ جَالِسًا، فَقَالَ: يَا سَلْمَى، ائْتِينِي بِغَسْلٍ، فَجِئْتُ إِلَيْهِ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءُ سِدْرٍ، فَصَفَّيْتُهُ لَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى مِرْفَقَةٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَأَنَا أَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ فَغَسَلَهُ، وَإِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى كُلِّ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ رَأْسِهِ فِي الْإِنَاءِ، كَأَنَّهُ الدُّرُّ يَلْمَعُ، ثُمَّ جِئْتُهُ بِمَاءٍ فَغَسَلَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غَسْلِهِ قَالَ: I " يَا سَلْمَى، اهْرِيقِي مَا فِي الْإِنَاءِ فِي مَوْضِعٍ لَا يَتَخَطَّاهُ أَحَدٌ I "، فَأَخَذْتُ الْإِنَاءَ فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ، فَقَالَ لِي: I " مَاذَا صَنَعْتِ بِمَا فِي الْإِنَاءِ؟ I " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ حَسَدْتُ الْأَرْضَ عَلَيْهِ، فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِيَ عَلَى الْأَرْضِ، فَقَالَ: I " اذْهَبِي، فَقَدْ حَرَّمَكِ اللهُ بِذَلِكَ عَلَى النَّارِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلْمَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ.
سیدہ سلمیٰ (زوجہ سیدنا ابو رافع) رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کی چھت پر تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمیٰ! میرے پاس سر دھونے کے لیے کوئی چیز لاؤ۔“ تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لائی جس میں بیری کے پتوں کا پانی تھا، میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نتھار دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے تکیے پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے جس کے اندر کھجور کی چھال بھری تھی، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر پانی ڈالتی رہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دھویا۔ میں سر مبارک سے برتن میں ٹپکنے والے ہر قطرے کو دیکھ رہی تھی، گویا وہ چمکتا ہوا موتی ہو۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (صاف) پانی لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی دھویا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دھونے سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے سلمیٰ! برتن میں جو کچھ ہے اسے ایسی جگہ بہا دو جہاں سے کوئی نہ گزرے۔“ میں نے برتن لیا اور اس میں سے کچھ پی لیا، پھر باقی بہا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”برتن کے پانی کا تم نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اس پانی پر زمین سے رشک آیا، اس لیے میں نے اس میں سے کچھ پی لیا اور باقی زمین پر بہا دیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی بدولت تمہیں آگ پر حرام کر دیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں معمر بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب النون/حدیث: 9221]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: وفي السند ضعف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 46» »
«قال الهيثمي: فيه معمر بن محمد وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 270» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه معمر بن محمد كذاب


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9221 in Urdu