علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب : القنوت في صلاة الظهر
باب: ظہر میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1076
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْبَلْخِيُّ، قال: حَدَّثَنَا النَّضْرُ، قال: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال:" لَأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ بَعْدَ مَا يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكَفَرَةَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز قریب تر کر کے دکھاؤں گا، چنانچہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ «سمع اللہ لمن حمده» کہنے کے بعد ظہر کی آخری رکعت میں اور عشاء میں، اور فجر میں دعائے قنوت پڑھتے، تو مومنوں کے لیے دعا کرتے اور کافروں پر لعنت بھیجتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1076]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں تمھیں ضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سمجھاؤں گا“، تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء اور صبح کی نمازوں کی آخری رکعت میں «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہنے کے بعد قنوت پڑھتے، جس میں ایمان والوں کے لیے دعائیں کرتے اور کافروں پر لعنت کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 126 (797)، صحیح مسلم/المساجد 54 (676)، سنن ابی داود/الصلاة 345 (1440)، (تحفة الأشراف: 15421)، مسند احمد 2/255، 337، 470 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 1076 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي