سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب : شق الجيوب
باب: گریبان پھاڑنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1868
أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ، عَنِ الْقَرْثَعِ، قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ أَبُو مُوسَى صَاحَتِ امْرَأَتُهُ , فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بَلَى، ثُمَّ سَكَتَتْ، فَقِيلَ لَهَا بَعْدَ ذَلِكَ: أَيُّ شَيْءٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ حَلَقَ أَوْ سَلَقَ أَوْ خَرَقَ".
قرثع کہتے ہیں کہ جب ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی بیماری بڑھ گئی تو ان کی بیوی چیخ مار کر رونے لگی، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا ہے کیا تجھے معلوم نہیں؟ اس نے کہا: کیوں، نہیں ضرور معلوم ہے، پھر وہ خاموش ہو گئی، تو اس سے اس کے بعد پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہر اس شخص پر) لعنت فرمائی ہے جو سر منڈوائے، یا واویلا کرے، یا گریبان پھاڑے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1868]
حضرت قرثع رحمہ اللہ نے کہا: جب حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو تکلیف زیادہ ہوگئی تو ان کی ایک زوجہ محترمہ رونے لگیں، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تجھے پتا نہیں کہ اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ وہ کہنے لگیں: کیوں نہیں؟ پھر وہ چپ ہوگئیں، بعد میں ان سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان کیا تھا؟ وہ کہنے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اس شخص پر لعنت کی ہے جو (سوگ کی بنا پر) بال مونڈے یا چیخے چلائے یا کپڑے پھاڑے۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1866 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
1862
| ليس منا من حلق خرق سلق |
سنن النسائى الصغرى |
1864
| بريء ممن حلق خرق سلق |
سنن النسائى الصغرى |
1866
| ليس منا من سلق حلق خرق |
سنن النسائى الصغرى |
1868
| لعن من حلق سلق خرق |
صحيح مسلم |
287
| برئ من الصالقة الحالقة الشاقة |
سنن ابن ماجه |
1586
| بريء ممن حلق سلق خرق |
Sunan an-Nasa'i Hadith 1868 in Urdu
قرثع الضبي ← عبد الله بن قيس الأشعري