یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. باب : الركوب بعد الفراغ من الجنازة
باب: نماز جنازہ سے فارغ ہونے کے بعد سواری پر بیٹھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2028
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ , قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قال:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ، فَلَمَّا رَجَعَ أُتِيَ بِفَرَسٍ مُعْرَوْرًى فَرَكِبَ وَمَشَيْنَا مَعَهُ".
جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابودحداح رضی اللہ عنہ کے جنازے میں (شرکت کے لیے) نکلے، تو جب آپ لوٹنے لگے تو (آپ کے لیے) بغیر زین کے ننگی پیٹھ والا ایک گھوڑا لایا گیا، آپ (اس پر) سوار ہو گئے، اور ہم آپ کے ہمراہ پیدل چلنے لگے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2028]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابن دحداح رضی اللہ عنہ کے جنازے کے لیے نکلے (پیدل تشریف لے گئے)۔ جب واپس ہوئے تو آپ کے پاس بغیر کاٹھی کے گھوڑا لایا گیا، آپ اس پر سوار ہو گئے اور ہم آپ کے ساتھ ساتھ پیدل چلتے رہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2028]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجنائز 28 (965)، (تحفة الأشراف: 2194)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 48 (3178)، سنن الترمذی/الجنائز 29 (1013)، مسند احمد 5/90، 102 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن سمرة العامري، أبو خالد، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥مالك بن مغول البجلي، أبو عبد الله مالك بن مغول البجلي ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة ثبت | |
👤←👥يحيى بن آدم الأموي، أبو زكريا يحيى بن آدم الأموي ← مالك بن مغول البجلي | ثقة حافظ فاضل | |
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم الفضل بن دكين الملائي ← يحيى بن آدم الأموي | ثقة ثبت | |
👤←👥أحمد بن سليمان الرهاوي، أبو الحسين أحمد بن سليمان الرهاوي ← الفضل بن دكين الملائي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2028
| خرج رسول الله على جنازة أبي الدحداح فلما رجع أتي بفرس معرورى فركب ومشينا معه |
صحيح مسلم |
2238
| أتي النبي بفرس معرورى فركبه حين انصرف من جنازة ابن الدحداح ونحن نمشي حوله |
سنن أبي داود |
3178
| صلى النبي على ابن الدحداح ونحن شهود ثم أتي بفرس فعقل حتى ركبه فجعل يتوقص به ونحن نسعى حوله |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2028 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2028
اردو حاشہ:
جنازہ پڑھنے کے بعد واپسی پر سوار ہوکر آنا جائز ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں۔ جاتے وقت بھی سوار ہوکر جایا جا سکتا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 1944 کے فوائد و مسائل۔
جنازہ پڑھنے کے بعد واپسی پر سوار ہوکر آنا جائز ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں۔ جاتے وقت بھی سوار ہوکر جایا جا سکتا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 1944 کے فوائد و مسائل۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2028]
Sunan an-Nasa'i Hadith 2028 in Urdu
سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري