پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
144. باب : ذكر القدر الذي يكتفي به الرجل من الماء للغسل
باب: کتنا پانی آدمی کے غسل کے لیے کافی ہو گا؟
حدیث نمبر: 231
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قال: تَمَارَيْنَا فِي الْغُسْلِ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ جَابِرٌ:" يَكْفِي مِنَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ صَاعٌ مِنْ مَاءٍ"، قُلْنَا: مَا يَكْفِي صَاعٌ وَلَا صَاعَانِ، قَالَ جَابِرٌ:" قَدْ كَانَ يَكْفِي مَنْ كَانَ خَيْرًا مِنْكُمْ وَأَكْثَرَ شَعْرًا".
ابو جعفر کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کے پاس غسل کے سلسلہ میں جھگڑ پڑے، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: غسل جنابت میں ایک صاع پانی کافی ہے، اس پر ہم نے کہا: ایک صاع اور دو صاع کافی نہیں ہو گا، تو جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات گرامی کو کافی ہوتا تھا ۱؎ جو تم سے زیادہ اچھے، اور زیادہ بالوں والے تھے۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 231]
حضرت ابو جعفر (محمد باقر) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارا حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے پاس غسل کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ”غسلِ جنابت کے لیے ایک صاع پانی کافی ہے۔“ ہم نے کہا: ”ایک صاع تو کافی نہیں ہو سکتا۔“ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”اس شخصیت کو تو ایک صاع کافی تھا جو تم سے بہتر اور تم سے زیادہ بالوں والے تھے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔“ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 231]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الغسل 3 (252)، (تحفة الأشراف: 2641) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
93
| يغتسل بالصاع يتوضأ بالمد |
سنن ابن ماجه |
269
| يتوضأ بالمد يغتسل بالصاع |
سنن النسائى الصغرى |
231
| يكفي من الغسل من الجنابة صاع من ماء قلنا ما يكفي صاع ولا صاعان |
مسندالحميدي |
1301
| كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغرف على رأسه ثلاثا وهو جنب |
Sunan an-Nasa'i Hadith 231 in Urdu
محمد الباقر ← جابر بن عبد الله الأنصاري