🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. باب : ذكر اختلاف الناقلين لخبر حفصة في ذلك
باب: اس باب میں حفصہ رضی الله عنہا کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2342
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ:" لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يُجْمِعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ" , أَرْسَلَهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ.
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ اس شخص کا روزہ نہیں جو فجر سے پہلے روزہ کی پختہ نیت نہ کر لے۔ مالک بن انس نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2342]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اس شخص کا روزہ نہیں ہوتا جو طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہیں کرتا۔ امام مالک رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرسل (منقطع) بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2342]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مالک نے اسے منقطعاً روایت کیا ہے، کیونکہ زہری نے عائشہ رضی الله عنہا کو نہیں پایا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حفصة بنت عمر العدويةصحابي
👤←👥حمزة بن عبد الله المدني، أبو عمارة
Newحمزة بن عبد الله المدني ← حفصة بنت عمر العدوية
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← حمزة بن عبد الله المدني
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حافظ حجة
👤←👥أحمد بن حرب الطائي، أبو علي، أبو بكر
Newأحمد بن حرب الطائي ← سفيان بن عيينة الهلالي
صدوق حسن الحديث
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2342 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2342
اردو حاشہ:
انقطاع سے مراد یہ ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ  نے یہ روایت زہری عن عائشہ وحفصہ رضی اللہ عنہما نے بیان کی ہے۔ ظاہر ہے کہ امام زہری کا حضرت عائشہ سے سماع ہے نہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2342]

Sunan an-Nasa'i Hadith 2342 in Urdu