کتاب سنن نسائي تفصیلات
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
The Book of Fasting
82. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَبِي عُثْمَانَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي صِيَامِ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنَ كُلِّ شَهْرٍ
82. باب: ہر مہینے تین دن روزہ رکھنے کے سلسلہ میں ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث میں ابوعثمان نہدی پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
Chapter: Mentioning The Differences Reported From Abu 'Uthman In The Hadith Of Abu Hurairah Regarding Fasting Three Days Out Of Each Month
اس سند سے سعید بن ابی ہند نے روایت کی ہے کہ عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نے اسی طرح کہا ہے، اور یہ مرسل ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف وانظر ما قبلہ (ضعیف) (مؤلف نے اسے مرسل کہا ہے، مرسل ہونے کی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے مگر پچھلی روایت مرفوع متصل ہے)»
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2414 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2414
اردو حاشہ:
مرسل سے مراد یہاں منقطع ہے۔ منقطع اس بنا پر ہے کہ سعید اور حضرت عثمان کے درمیان واسطہ ذکر نہیں کیا گیا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2414