علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. باب : الدعاء عند رؤية البيت
باب: بیت اللہ (کعبہ) کو دیکھ کر دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2899
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ طَارِقِ بْنِ عَلْقَمَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ أُمِّهِ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَاءَ مَكَانًا فِي دَارِ يَعْلَى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَدَعَا".
عبدالرحمٰن بن طارق کی والدہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دار یعلیٰ کے مکان میں آ جاتے ۱؎ تو قبلہ کی طرف منہ کرتے، اور دعا کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2899]
حضرت عبدالرحمن بن طارق کی والدہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دارِ یعلیٰ کے مکان میں (ایک مخصوص جگہ پر) پہنچتے تو قبلے کی طرف منہ کرتے اور دعا کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2899]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج86 (2007)، (تحفة الأشراف: 18374)، مسند احمد (6/436، 437) (ضعیف) (اس کے راوی ”عبدالرحمن بن طارق‘‘ لین الحدیث ہیں)»
وضاحت: ۱؎: مکہ کے قریب جہاں سے بیت اللہ نظر آتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2007) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 343
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2899
| إذا جاء مكانا في دار يعلى استقبل القبلة ودعا |
سنن أبي داود |
2007
| إذا جاز مكانا من دار يعلى نسيه عبيد الله استقبل البيت فدعا |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2899 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2899
اردو حاشہ:
یہ روایت بھی ضعیف ہے۔ بیت اللہ کو دیکھ کر کوئی دعا پڑھنا کسی صحیح مرفوع حدیث میں وارد نہیں، لیکن اگر کوئی دعا کرنا چاہتا ہے تو کر بھی سکتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی مخصوص دعا مروی نہیں۔ البتہ اس موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک دعا حسن سند سے منقول ہے۔ اس کے الفاظ درج ذیل ہیں: [اللَّهمَّ أنت السَّلامُ ومنك السَّلامُ فحيِّنا ربَّنا بالسَّلامِ ] (سنن البیھقي: 5/ 73) مذکور الفاظ کے ساتھ دعا کرنا بہتر ہے۔ واللہ اعلم! ملاحظہ ہو: (مناسک الحج والعمرۃ للالبانی: ص 20)

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2899]
Sunan an-Nasa'i Hadith 2899 in Urdu
عبد الرحمن بن طارق الكناني ← والدة عبد الرحمن بن طارق