پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. باب : تفسير الشغار
باب: شغار کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 3340
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ" , قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَالشِّغَارُ كَانَ الرَّجُلُ يُزَوِّجُ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ أُخْتَهُ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے عبیداللہ (جو اس حدیث کے راویوں میں سے ایک راوی ہیں) کہتے ہیں: شغار یہ تھا کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی دوسرے سے اس شرط پر کرتا تھا کہ دوسرا اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کر دے (بغیر کسی مہر کے)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» ”شغار“ سے منع فرمایا۔ راوی عبیداللہ نے کہا: شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح دے اس شرط پر کہ دوسرا اسے اپنی بہن کا نکاح دے گا۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 7 (1416)، سنن ابن ماجہ/النکاح 16 (1884)، (تحفة الأشراف: 13796)، مسند احمد (2/286، 439، 496) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3469
| الشغار |
سنن ابن ماجه |
1884
| الشغار |
سنن النسائى الصغرى |
3340
| الشغار |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3340 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3340
اردو حاشہ:
”اپنی بہن کا“ یہ تو مثال ہے ورنہ کسی کے بھی نکاح کی شرط ہو‘ بیٹی ہو یا بہن‘ بھتیجی ہو یا بھانجی وغیرہ‘ کوئی فرق نہیں۔
”اپنی بہن کا“ یہ تو مثال ہے ورنہ کسی کے بھی نکاح کی شرط ہو‘ بیٹی ہو یا بہن‘ بھتیجی ہو یا بھانجی وغیرہ‘ کوئی فرق نہیں۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3340]
Sunan an-Nasa'i Hadith 3340 in Urdu
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي