سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب : من شهر سيفه ثم وضعه في الناس
باب: جو تلوار نکال کر لوگوں پر چلانا شروع کر دے۔
حدیث نمبر: 4104
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ:" مَنْ رَفَعَ السِّلَاحَ ثُمَّ وَضَعَهُ فَدَمُهُ هَدَرٌ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس نے ہتھیار اٹھایا اور اسے لوگوں پر چلایا تو اس کا خون رائیگاں اور بیکار ہے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4104]
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”جس نے (لوگوں پر) اسلحہ سونتا، پھر اسے چلانا شروع کر دیا تو اس کا خون ضائع ہے۔“ (کوئی معاوضہ ہو گا نہ اس کا قصاص ہی لیا جائے گا)۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4104]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4102 (صحیح موقوف)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4104 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4104
اردو حاشہ:
”چلانا شروع کر دیا“ خواہ کوئی قتل ہو یا نہ مگر اسلحہ چلانے والے کی شرعی سزا قتل ہے کیونکہ وہ لوگوں کے قتل کے درپے ہے۔ واللہ أعلم۔
”چلانا شروع کر دیا“ خواہ کوئی قتل ہو یا نہ مگر اسلحہ چلانے والے کی شرعی سزا قتل ہے کیونکہ وہ لوگوں کے قتل کے درپے ہے۔ واللہ أعلم۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4104]
Sunan an-Nasa'i Hadith 4104 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن الزبير الأسدي