سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب : البيعة على أن لا نفر
باب: میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر بیعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4163
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ:" لَمْ نُبَايِعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَوْتِ، إِنَّمَا بَايَعْنَاهُ عَلَى، أَنْ لَا نَفِرَّ".
جابر کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے موت پر نہیں بلکہ میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر بیعت کی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4163]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت (کے الفاظ) پر نہیں کی تھی، ہم نے صرف اس بات کی بیعت کی تھی کہ (میدان جنگ سے) بھاگیں گے نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4163]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة 18 (1856)، سنن الترمذی/السیر 34 (1591)، (تحفة الأشراف: 2763)، مسند احمد (3/381) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: موت پر بیعت کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے کہ موت اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں ہے اور نہ ہی کسی مومن کے لیے جائز ہے کہ جان بوجھ کر اپنی جان دیدے۔ ہاں جنگ سے نہ بھاگنا ہر ایک کے اپنے اختیار کی بات ہے اس لیے آپ سے لوگوں نے میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر خاص طور سے بیعت کی (نیز دیکھئیے اگلی حدیث اور اس کا حاشیہ)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن مسلم القرشي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء قتيبة بن سعيد الثقفي ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4807
| بايعناه على أن لا نفر ولم نبايعه على الموت |
صحيح مسلم |
4808
| بايعناه على أن لا نفر |
جامع الترمذي |
1594
| لم نبايع رسول الله على الموت إنما بايعناه على أن لا نفر |
جامع الترمذي |
1591
| بايعنا رسول الله على أن لا نفر ولم نبايعه على الموت |
سنن النسائى الصغرى |
4163
| لم نبايع رسول الله على الموت إنما بايعناه على أن لا نفر |
مسندالحميدي |
1312
| لم نبايع رسول الله صلى الله عليه وسلم على الموت، ولكن بايعناه على أن لا نفر |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4163 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4163
اردو حاشہ:
موت پر بیعت کرنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں گے‘ بھاگیں گے نہیں، خواہ موت والے حالات پیدا ہو جائیں۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا مقصود یہ ہے کہ ہم نے بیعت کرتے وقت یہ نہیں کہا تھا کہ اگر چہ مرجائیں۔ صرف یہ کہا تھا کہ بھاگیں گے نہیں۔ ویسے مفہوم اور نتیجے میں کوئی فرق نہیں۔ عض لوگوں نے موت کا لفظ بھی بولا ہے کہ بھاگیں گے نہیں‘ خواہ موت بھی آجائے جیسا کہ آئندہ روایت میں اس کی صراحت ہے۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4163]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1591
نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بیعت کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے آیت کریمہ: «لقد رضي الله عن المؤمنين إذ يبايعونك تحت الشجرة» ”اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔“ (الفتح: ۱۸) کے بارے میں روایت ہے، جابر کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرار نہ ہونے کی بیعت کی تھی، ہم نے آپ سے موت کے اوپر بیعت نہیں کی تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب السير/حدیث: 1591]

وضاحت:
1؎:
”اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر رہے تھے۔
“ (الفتح: 18)
وضاحت:
1؎:
”اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر رہے تھے۔
“ (الفتح: 18)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1591]
Sunan an-Nasa'i Hadith 4163 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري