سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ : جُلُودِ الْمَيْتَةِ
باب: مردار جانور کی کھال کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 4245
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" مَاتَتْ شَاةٌ لَنَا , فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا فَمَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهَا حَتَّى صَارَتْ شَنًّا".
ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی، پھر ہم اس میں ہمیشہ نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4245]
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو رنگ لیا، پھر ہم اس میں نبیذ بناتے رہے حتیٰ کہ وہ مشک بن گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4245]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأیمان والنذور 21 (6686)، (تحفة الأشراف: 15896)، مسند احمد (6/429) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 4245 in Urdu
عبد الله بن العباس القرشي ← سودة بنت زمعة القرشية