سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب : النهى عن الانتفاع بجلود السباع
باب: درندوں کی کھال سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4259
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ، وَمَيَاثِرِ النُّمُورِ".
مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم، سونے اور چیتوں کی کھال کے بستر یا کجاوے وغیرہ سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4259]
حضرت مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”(مردوں کو) ریشم، سونے اور چیتوں کے چمڑے سے بنے ہوئے گدیلوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4259]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/اللباس 43 (4131)، (تحفة الأشراف: 11555)، مسند احمد (4/132) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 4259 in Urdu
خالد بن معدان الكلاعي ← المقدام بن معدي كرب الكندي