سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب : النهى عن الانتفاع بجلود السباع
باب: درندوں کی کھال سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4260
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ لَهُ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ , هَلْ تَعْلَمُ" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبُوسِ جُلُودِ السِّبَاعِ، وَالرُّكُوبِ عَلَيْهَا؟، قَالَ: نَعَمْ".
خالد بن معدان کہتے ہیں کہ مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے لباس پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4260]
حضرت خالد سے روایت ہے کہ حضرت مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں آپ سے اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”درندوں کے چمڑے پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا“ ہے؟ انھوں نے فرمایا: جی ہاں۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 4260 in Urdu
المقدام بن معدي كرب الكندي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي