سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. باب : الإذن في ذلك
باب: قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے کی اجازت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4432
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ خَبَّابٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ، فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ، فَقَالَ: مَا أَنَا بِآكِلِهِ حَتَّى أَسْأَلَ، فَانْطَلَقَ إِلَى أَخِيهِ لِأُمِّهِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، وَكَانَ بَدْرِيًّا , فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَكَ أَمْرٌ نَقْضًا لِمَا كَانُوا نُهُوا عَنْهُ مِنْ أَكْلِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ".
عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ایک سفر سے آئے تو ان کے گھر والوں نے انہیں قربانی کے گوشت میں سے کچھ پیش کیا، انہوں نے کہا: میں اسے نہیں کھا سکتا جب تک کہ معلوم نہ کر لوں، چنانچہ وہ اپنے اخیافی بھائی قتادہ بن نعمان کے پاس گئے (وہ بدری صحابی تھے) اور ان سے اس بارے میں پوچھا؟ انہوں نے کہا: تمہارے بعد نیا حکم ہوا جس سے تین دن بعد قربانی کا گوشت کھانے پر سے پابندی ہٹ گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4432]
حضرت عبداللہ بن خباب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے ان کو قربانی کا گوشت پیش کیا، وہ فرمانے لگے: میں تو نہیں کھاؤں گا حتیٰ کہ میں یہ مسئلہ پوچھوں، پھر وہ اپنے اخیافی (مادری) بھائی حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ جو بدری صحابی تھے، کے پاس گئے اور ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا: آپ کے بعد ایک نیا حکم جاری ہو چکا ہے، اس حکم کو ختم کرنے کے لیے جس میں انہیں (صحابہ کرام کو) تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا گیا تھا (مطلب یہ ہے کہ تمہارے بعد ایک نیا حکم جاری ہو چکا ہے، جس سے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت نہ کھانے کا حکم منسوخ ہو گیا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4432]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازی 12 (3997)، الأضاحی 16(5568)، (تحفة الأشراف: 11072)، موطا امام مالک/الضحایا 4 (8) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ”اخیافی بھائی“ وہ بھائی، بہن جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 4432 in Urdu
أبو سعيد الخدري ← قتادة بن النعمان الأنصاري