🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب : الإذن في ذلك
باب: قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے کی اجازت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4433
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَقَدِمَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَكَانَ أَخَا أَبِي سَعِيدٍ لِأُمِّهِ، وَكَانَ بَدْرِيًّا، فَقَدَّمُوا إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَلَيْسَ قَدْ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ فِيهِ أَمْرٌ:" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَأْكُلَهُ، وَنَدَّخِرَهُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے روکا ہے، پھر قتادہ رضی اللہ عنہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور وہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے اخیافی بھائی اور بدری صحابی تھے، ابوسعید نے قتادہ کو (گوشت) پیش کیا، تو وہ بولے: کیا اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا نہیں ہے؟ ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: اس سلسلہ میں ایک نیا حکم آیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین دن سے زیادہ اسے کھانے سے روکا تھا، پھر ہمیں اسے کھانے اور ذخیرہ کرنے کی رخصت دی۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4433]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زائد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ آئے جو حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے اخیافی (مادری) بھائی اور بدری صحابی تھے۔ گھر والوں نے انہیں گوشت پیش کیا تو وہ فرمانے لگے: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا؟ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی بابت نیا فرمان جاری ہو چکا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا، پھر اجازت فرما دی کہ ہم کھا بھی سکتے ہیں اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (شاذ) (اس سے پہلے والی حدیث جو صحیح بخاری میں بھی ہے) میں کھانے سے رکنے سے والے ابوسعید خدری رضی الله عنہ ہیں اور اجازت کی روایت کرنے والے قتادہ رضی الله عنہ ہیں اور اس حدیث میں کھانے سے رکنے والے قتادہ ہیں اور اجازت کی روایت کرنے والے ابوسعید خدری رضی الله عنہ ہیں، جو صحیح بخاری میں ہے وہی زیادہ صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥زينب بنت كعب الأنصارية
Newزينب بنت كعب الأنصارية ← أبو سعيد الخدري
صحابي
👤←👥سعد بن إسحاق القضاعي
Newسعد بن إسحاق القضاعي ← زينب بنت كعب الأنصارية
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← سعد بن إسحاق القضاعي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥عبيد الله بن سعيد اليشكري، أبو قدامة
Newعبيد الله بن سعيد اليشكري ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة مأمون سنى
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4433 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4433
اردو حاشہ:
یہ روایت اوپر والی روایت کے مخالف ہے کہ اس میں رخصت والی روایت حضرت ابو قتادہ بیان فرما رہے ہیں اور حضرت ابو سعید کھانے سے انکاری ہیں اور اس روایت میں حضرت ابو قتادہ کھانے سے انکاری ہیں اور رخصت کی روایت کے راوی حضرت ابو سعید ہیں۔ پہلی روایت صحیح ہے کیونکہ وہ صحیح بخاری کے موافق ہے۔ اس روایت میں قلب ہو گیا ہے، یعنی یہ روایت مقلوب ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4433]

Sunan an-Nasa'i Hadith 4433 in Urdu