🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب : ما يكون حرزا وما لا يكون
باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4889
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَعَافَوْا الْحُدُودَ قَبْلَ أَنْ تَأْتُونِي بِهِ، فَمَا أَتَانِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حدود کو میرے پاس آنے سے پہلے معاف کر دیا کرو، کیونکہ جس حد کا مقدمہ میرے پاس آیا، اس میں حد لازم ہو گئی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4889]
حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا (حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ملزموں کو) میرے پاس پیش کرنے سے پہلے حدود معاف کر دیا کرو، میرے پاس کوئی حد والا مقدمہ آیا تو حد لازماً لگے گی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4889]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحدود 5 (4386)، (تحفة الأشراف: 8747) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4376) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 358

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥شعيب بن محمد السهمي
Newشعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن شعيب القرشي، أبو إبراهيم، أبو عبد الله
Newعمرو بن شعيب القرشي ← شعيب بن محمد السهمي
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عمرو بن شعيب القرشي
ثقة
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي، أبو العباس
Newالوليد بن مسلم القرشي ← ابن جريج المكي
ثقة
👤←👥محمد بن هاشم القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن هاشم القرشي ← الوليد بن مسلم القرشي
صدوق حسن الحديث
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4889 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4889
اردو حاشہ:
(1) یہ حدیث صریح اور واضح دلیل ہے کہ حاکم وقت اور عدالت کے سامنے پیش ہونے اور ملزم کو پیش کرنے سے پہلے باہم حدود میں معاف کرنا مستحب اور پسندیدہ عمل ہے۔ بالخصوص اگر جرم کرنے والا کوئی ایسا عزت دار اور معاشرے کا معزز فرد ہو جو نہ تو عادی مجرم ہو اور نہ اپنے کیے پر فخر کا اظہار کرے بلکہ اپنی غلطی پر نادم اور شرمندہ ہو تو اسے معاف کردینا ہی بہتر اور افضل ہے۔
(2) عینی شاہدین یعنی موقع کے گواہوں کے لیے یہ قطعا ضروری نہیں کہ وہ ضرور عدالت میں جا کر جو کچھ انہوں نے دیکھا ہے اس کی بابت گواہی دیں بلکہ ایک مسلمان کے عیب کی پردہ پوشی مستحب اور شرعا پسندیدہ عمل ہے۔ اس کے متعلق بہت سی احادیث موجود ہیں۔ ہاں اگر معاملہ عدالت میں یا حاکم کے پاس چلا جائے تو پھر حق سچ کی گواہی دینا ضروری ہوتا ہے۔ اس صورت میں حق کی گواہی چھپانا کبیرہ گناہ ہے۔
(3) حدود معاف کرو مثلا: چور کو عدالت میں پیش کیے بغیر چھوڑ دو یا زانی کے خلاف گواہ عدالت میں نہ جائیں یا شرابی کا کیس عدالت میں نہ لے جایا جائے۔ ان صورتوں میں عدالت زبردستی کیس اپنے ہاتھ میں نہیں لے گی۔ لیکن جو کیس عدالت میں آگیا ملزم نے اعتراف کرلیا یا گواہوں نے گواہی دے دی یعنی جرم ثابت ہو گیا تو پھر عدالت کےلیے حد قائم کرنا لازم ہوگا۔ وہ معاف نہیں کرسکتی۔ عدالت میں جرم کے ثبوت کے بعد متعلقہ اشخاص بھی معافی نہیں دے سکتے۔ البتہ قصاص کا مسئلہ اس ضابطے سے مستثنیٰ ہے۔ قتل کا مقدمہ عدالت میں چلا جائے گواہ بھگت جائیں یا ملزم اعتراف کر لے حتیٰ کہ عدالت سزائے موت بھی سنا دے تب بھی مقتول کے ورثاء معاف کرسکتے ہیں حتیٰ کہ پھانسی کا پھندہ قاتل کے گلے میں پڑا ہو تب بھی اسے معاف کیا جاسکتا ہے۔ لیکن عدالت کسی بھی مرحلے پر یا حاکم وقت کسی بھی اپیل پر قاتل کو معاف نہیں کرسکتا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4889]

Sunan an-Nasa'i Hadith 4889 in Urdu