یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب : تحريم الوشر
باب: دانتوں کو رگڑ کر باریک کرنے کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5113
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ الْحِمْيَرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ هُوَ وَصَاحِبٌ لَهُ يَلْزَمَانِ أَبَا رَيْحَانَةَ يَتَعَلَّمَانِ مِنْهُ خَيْرًا، قَالَ: فَحَضَرَ صَاحِبِي يَوْمًا , فَأَخْبَرَنِي صَاحِبِي , أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا رَيْحَانَةَ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حَرَّمَ الْوَشْرَ، وَالْوَشْمَ، وَالنَّتْفَ".
ابوالحصین حمیری کہتے ہیں کہ وہ اور ان کے ایک ساتھی ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہتے تھے اور خیر و بھلائی کی باتیں سیکھتے تھے، ایک دن میرے ساتھی میرے یہاں آئے اور مجھے بتایا کہ انہوں نے ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانتوں کو رگڑ کر باریک کرنے، گودنے اور بال اکھاڑنے کو حرام قرار دیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5113]
حضرت ابوالحصین حمیری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں اور میرا ایک ساتھی حضرت ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہر وقت رہتے تھے اور ان سے اچھی باتیں سیکھتے (علم حاصل کرتے) تھے۔ ایک دن میرا ساتھی ان کے پاس گیا اور پھر اس نے مجھے بتایا کہ میں نے حضرت ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دانتوں کو باریک کرنا، رنگ بھرنا اور بال اکھیڑنا حرام قرار دیا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5113]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5094 (ضعیف) (اس کے ایک راوی مبہم ہیں، اور وہ ابوعامر معافری ہیں جن کی صراحت سابقہ حدیث نمبر میں موجود ہے، یہ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی سند سے یہ روایت متصل اور صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، تقدم (5094) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 361
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 5113 in Urdu
اسم مبهم ← شمعون بن زيد الأزدي