🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. باب : خاتم الذهب
باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5173
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْجِعَةِ، وَنَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ".
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5173]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5171 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «دبّاء» : کدو سے بنا ہوا برتن، حنتم: سبز رنگ کا برتن جس میں نبیذ بناتے ہیں، «نقیر» : کھجور کی جڑ کی لکڑی کھود کر بنایا ہوا برتن، «مزفت» : رنگ کیا ہوا برتن، ان برتنوں سے متعلق نہی منسوخ ہے، ممکن ہے علی رضی اللہ عنہ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہو سکا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥مالك بن عمير الحنفي
Newمالك بن عمير الحنفي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
مختلف في صحبته
👤←👥إسماعيل بن سميع الحنفي، أبو محمد
Newإسماعيل بن سميع الحنفي ← مالك بن عمير الحنفي
ثقة
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله
Newمروان بن معاوية الفزاري ← إسماعيل بن سميع الحنفي
ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ
👤←👥دحيم القرشي، أبو سعيد
Newدحيم القرشي ← مروان بن معاوية الفزاري
ثقة حافظ متقن
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5173 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5173
اردو حاشہ:
کھجور کی جڑکو اندر سے کرید کرید کر بڑا سا برتن بنا لیا جاتا تھا۔ یہ بھی مساموں سے خالی ہوتا تھا، اس لیے اس برتن کو بھی انہوں نے شراب کے لیے مخصوص کررکھا تھا تاکہ جلدی نشہ پیدا ہو، نیز یہ روایت شواہد کی بنا پر صحیح ہے جیسا کہ محقق کتاب نے بھی لکھا ہے کہ سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5173]