🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ : النَّهْىِ عَنْ لُبْسِ، خَاتَمِ الذَّهَبِ
باب: سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5268
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" نُهِيتُ عَنِ الثَّوْبِ الْأَحْمَرِ، وَخَاتَمِ الذَّهَبِ، وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5268]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”مجھے سرخ کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن مجید پڑھنے سے منع کیا گیا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5268]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة41(482)، (تحفة الأشراف: 5786) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سند میں ”علی رضی اللہ عنہ“ کا ذکر نہیں ہے، جب کہ اکثر روایات میں اس حدیث کو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جیسا کہ متعدد سن دوں سے گزرا، نیز دیکھئیے اگلی حدیث۔ اسی لیے امام مزی نے ابن عباس کی علی سے روایت کو محفوظ کہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عباسأحد المكثرين من الصحابة
👤←👥إبراهيم بن عبد الله بن حنين
Newإبراهيم بن عبد الله بن حنين ← عبد الله بن عباس
ثقة
👤←👥عبد الله بن حفص بن عمر بن سعد بن أبي وقاص
Newعبد الله بن حفص بن عمر بن سعد بن أبي وقاص ← إبراهيم بن عبد الله بن حنين
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← عبد الله بن حفص بن عمر بن سعد بن أبي وقاص
ثقة حافظ , متقن
👤←👥غندر ربيب شعبة
Newغندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج
ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة
👤←👥محمد بن الوليد البسري
Newمحمد بن الوليد البسري ← غندر ربيب شعبة
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4055
الثوب المصمت من الحرير فأما العلم من الحرير وسدى الثوب فلا بأس به
سنن النسائى الصغرى
5268
نهيت عن الثوب الأحمر خاتم الذهب أقرأ وأنا راكع
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5268 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5268
اردو حاشہ:
”سرخ کپڑا“ بعض محققین کا قول ہے کہ مرد کے لیے خالص سرخ کپڑا پہننا منع ہے۔ صرف سرخ دھاریاں ہوں تو کوئی حرج نہیں۔ یا مطلق سرخ مراد نہیں بلکہ معصفر اور مزعفر مراد ہیں جن کی حرمت کا ذکر دوسری احادیث میں ہے۔ سرخ کی باقی اقسام جائز ہیں۔ واللہ أعلم۔ (باقی تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث: 5175)
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5268]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4055
کپڑے پر ریشمی بیل بوٹوں اور ریشمی دھاگوں کا استعمال جائز ہے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کپڑے سے جو خالص ریشمی ہو منع فرمایا ہے، رہا ریشمی بوٹا اور ریشمی کپڑے کا تانا تو کوئی مضائقہ نہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4055]
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے، اس لئے اس کے آخری حصے ریشمی دھاگے سے کڑھائی ہوئی ہو یہ ثابت ہونے والا استثنا صحیح نہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4055]

Sunan an-Nasa'i Hadith 5268 in Urdu