علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب : الاستعاذة من الدين
باب: قرض سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5476
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ" , فَقَالَ رَجُلٌ: تَعْدِلُ الدَّيْنَ بِالْكُفْرِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أعوذ باللہ من الكفر والدين» ”میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“، ایک شخص نے کہا: آپ قرض اور کفر کو برابر کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں“۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5476]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ» ”میں کفر اور کسی کے واجب الادا حق (کی حالت میں موت) سے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتا ہوں۔“ ایک آدمی نے کہا: کیا آپ واجب الادا حق کو کفر کے برابر رکھ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5476]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن دراج أبو السمع صدوق وثقه الجمهور وهو حسن الحديث عن أبى الهيثم وعن غيره
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 5476 in Urdu
سليمان بن عمرو الليثي ← أبو سعيد الخدري