پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب : استحقاق الخمر لشراب البسر والتمر
باب: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔
حدیث نمبر: 5547
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ". رَفَعَهُ الْأَعْمَشُ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5547]
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”گدر اور خشک کھجوروں سے خمر تیار ہوتی ہے۔“ اعمش نے اس حدیث کو مرفوع بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5547]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محارب بن دثار السدوسي، أبو مطرف، أبو دثار، أبو كردوس، أبو النضر محارب بن دثار السدوسي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← محارب بن دثار السدوسي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← سفيان الثوري | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥سويد بن نصر المروزي، أبو الفضل سويد بن نصر المروزي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5547 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5547
اردو حاشہ:
امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع، یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت: 5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع، یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت: 5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5547]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5547 in Urdu
محارب بن دثار السدوسي ← جابر بن عبد الله الأنصاري