یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. باب : ذكر النهى عن نبيذ الدباء والنقير والمقير والحنتم
باب: کدو کی تونبی لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5640
أَخْبَرَنَا قُرَيْشُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْحُسَيْنُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لاکھی برتن، لکڑی کے برتن اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5640]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کدو کے برتن، روغنی مٹکے، کھجور کی جڑ کے برتن اور تارکول لگے برتن (میں نبیذ بنانے)“ سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 14361) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥محمد بن زياد القرشي، أبو الحارث محمد بن زياد القرشي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت | |
👤←👥الحسين بن واقد المروزي، أبو علي، أبو عبد الله الحسين بن واقد المروزي ← محمد بن زياد القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥علي بن الحسن العبدي، أبو عبد الرحمن علي بن الحسن العبدي ← الحسين بن واقد المروزي | ثقة حافظ | |
👤←👥قريش بن عبد الرحمن البارودي قريش بن عبد الرحمن البارودي ← علي بن الحسن العبدي | صدوق حسن الحديث |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5169
| نهى رسول الله عن المزفت والحنتم والنقير |
صحيح مسلم |
5170
| نهى رسول الله عن الدباء والحنتم والنقير والمقير والحنتم والمزادة المجبوبة اشرب في سقائك وأوكه |
صحيح مسلم |
5168
| لا تنتبذوا في الدباء ولا في المزفت واجتنبوا الحناتم |
سنن ابن ماجه |
3408
| نهى النبي عن أن ينبذ في الجرار |
سنن النسائى الصغرى |
5593
| ينبذ في الدباء والمزفت والنقير والحنتم كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5633
| نهى النبي عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيهما |
سنن النسائى الصغرى |
5638
| الجرار والدباء والظروف المزفتة |
سنن النسائى الصغرى |
5640
| نهى عن الدباء والحنتم والنقير والمزفت |
سنن النسائى الصغرى |
5650
| نهى رسول الله وفد عبد القيس حين قدموا عليه عن الدباء عن النقير عن المزفت المزادة المجبوبة انتبذ في سقائك أوكه واشربه حلوا قال بعضهم ائذن لي يا رسول الله في مثل هذا قال إذا تجعلها مثل هذه وأشار بيده يصف ذلك |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5640 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5640
اردو حاشہ:
تفصیل د یکھیے، حدیث:5550.
تفصیل د یکھیے، حدیث:5550.
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5640]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3408
مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی ممانعت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی برتنوں میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3408]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی برتنوں میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3408]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
اس سے مراد وہ مٹکا ہے۔
جس میں روغن کیاگیا ہو یا تارکول وغیرہ لگایا گیا ہو۔
فوائد ومسائل:
اس سے مراد وہ مٹکا ہے۔
جس میں روغن کیاگیا ہو یا تارکول وغیرہ لگایا گیا ہو۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3408]
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5169
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھ ملے برتن سبز مٹکے اور چٹھو، (اندر سے کھودی لکڑی) سے منع فرمایا، ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا، حنتم کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا، سبز مٹکے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5169]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مزفت:
جسےتار کول ملا گیا ہو،
اس لیے اس کو مقير بھی کہتے ہیں،
زفت اور قار ایک ہی چیز ہے،
لاکھ،
تارکول،
لک۔
(2)
حنتم:
جمع حناتم:
سبز مٹکے۔
(3)
نقير:
اندر سے کھودا گیا تنا،
چٹھو۔
مفردات الحدیث:
(1)
مزفت:
جسےتار کول ملا گیا ہو،
اس لیے اس کو مقير بھی کہتے ہیں،
زفت اور قار ایک ہی چیز ہے،
لاکھ،
تارکول،
لک۔
(2)
حنتم:
جمع حناتم:
سبز مٹکے۔
(3)
نقير:
اندر سے کھودا گیا تنا،
چٹھو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5169]
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5170
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے وفد سے فرمایا: ”میں تمہیں، تونبہ، سبزہ مٹکے، چٹھو اور لاکھی برتن، منہ کٹے مشکیزے سے منع کرتا ہوں، لیکن اپنے چمڑے کے مشکیزہ میں پیو اور اس کا منہ باندھ لو۔“ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5170]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الحنتم:
کا یہاں دوسرا معنی منہ کٹا مشکیزہ بیان کیا گیا ہے۔
فوائد ومسائل:
شراب کی حرمت کے ابتدائی دور میں ان برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کر دیا گیا تھا،
کیونکہ ان میں نبیذ میں اگر سکر پیدا ہو جائے تو اس کا پتہ نہیں چلتا تھا،
لیکن اگر مشکیزہ میں نبیذ بنایا جائے اور اس میں سکر پیدا ہو جائے،
تو وہ جوش مار کر مشکیزہ کو پھاڑ دیتا ہے اور جب تک سکر (نشہ)
پیدا نہ ہو،
وہ پھٹتا نہیں ہے۔
مفردات الحدیث:
الحنتم:
کا یہاں دوسرا معنی منہ کٹا مشکیزہ بیان کیا گیا ہے۔
فوائد ومسائل:
شراب کی حرمت کے ابتدائی دور میں ان برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کر دیا گیا تھا،
کیونکہ ان میں نبیذ میں اگر سکر پیدا ہو جائے تو اس کا پتہ نہیں چلتا تھا،
لیکن اگر مشکیزہ میں نبیذ بنایا جائے اور اس میں سکر پیدا ہو جائے،
تو وہ جوش مار کر مشکیزہ کو پھاڑ دیتا ہے اور جب تک سکر (نشہ)
پیدا نہ ہو،
وہ پھٹتا نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5170]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5640 in Urdu
محمد بن زياد القرشي ← أبو هريرة الدوسي