سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. باب : الفضل في قراءة { قل هو الله أحد }
باب: «قل ھو اللہ أحد» پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 997
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ امْرَأَةٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثُ الْقُرْآنِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: مَا أَعْرِفُ إِسْنَادًا أَطْوَلَ مِنْ هَذَا.
ابوایوب خالد بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو اللہ أحد» تہائی قرآن ہے“۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) کہتے ہیں: میں کسی حدیث کی اس سے زیادہ بڑی سند نہیں جانتا۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 997]
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔“ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اس سے لمبی سند نہیں جانتا۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 997]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل القرآن 11 (2896)، (تحفة الأشراف: 3502)، مسند احمد 5/418، 419، سنن الدارمی/فضائل القرآن 24 (3480) (صحیح) (پچھلی روایت سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 997 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 997
997۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں امام نسائی رحمہ اللہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان دس واسطے ہیں۔ اس سے زیادہ واسطے امام نسائی رحمہ اللہ کی کسی روایت میں نہیں اور دس واسطے بھی صرف اسی سند میں ہیں۔ «والله أعلم»
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 997]
Sunan an-Nasa'i Hadith 997 in Urdu
اسم مبهم ← أبو أيوب الأنصاري