🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
393. باب قبض روح المؤمن والكافر
مومن اور کافر کی روح قبض ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1850
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمَّا يُلْحَدْ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ - قَالَ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ: وَقَعَ، وَلَمْ يَقُلْهُ أَبُو عَوَانَةَ - فَجَعَلَ يَرْفَعُ بَصَرَهُ وَيَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ، وَيَخْفِضُ بَصَرَهُ وَيَنْظُرُ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ - قَالَهَا مِرَارًا - ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا كَانَ فِي قُبُلٍ مِنَ الْآخِرَةِ وَانْقِطَاعٍ مِنَ الدُّنْيَا جَاءَهُ مَلَكٌ، فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَيَقُولُ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الطَّيِّبَةُ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ، فَتَخْرُجُ نَفْسُهُ وَتَسِيلُ كَمَا يَسِيلُ قَطْرُ السِّقَاءِ - قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ، وَلَمْ يَقُلْهُ أَبُو عَوَانَةَ : وَإِنْ كُنْتُمْ تَرَوْنَ غَيْرَ ذَلِكَ - وَتَنْزِلُ مَلَائِكَةٌ مِنَ الْجَنَّةِ بِيضُ الْوُجُوهِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الشَّمْسُ، مَعَهُمْ أَكْفَانٌ مِنْ أَكْفَانِ الْجَنَّةِ، وَحَنُوطٌ مِنْ حَنُوطِ الْجَنَّةِ، فَيَجْلِسُونَ مِنْهُ مَدَّ الْبَصَرِ، فَإِذَا قَبَضَهَا الْمَلَكُ لَمْ يَدَعُوهَا فِي يَدِهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: (تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ) قَالَ: فَتَخْرُجُ نَفْسُهُ كَأَطْيَبِ رِيحٍ وُجِدَتْ، فَتَعْرُجُ بِهِ الْمَلَائِكَةُ فَلَا يَأْتُونَ عَلَى جُنْدٍ فِيمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا قَالُوا: مَا هَذَا الرُّوحُ؟ فَيُقَالُ: فُلَانٌ - بِأَحْسَنِ أَسْمَائِهِ - حَتَّى يَنْتَهُوا بِهِ إِلَى أَبْوَابِ سَمَاءِ الدُّنْيَا فَيُفْتَحُ لَهُ، وَيُشَيِّعُهُ مِنْ كُلِّ سَمَاءٍ مُقَرَّبُوهَا حَتَّى يُنْتَهَى بِهِ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ، فَيُقَالُ: اكْتُبُوا كِتَابَهُ فِي عِلِّيِّينَ، وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ، كِتَابٌ مَرْقُومٌ، يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ. فَيُكْتَبُ كِتَابُهُ فِي عِلِّيِّينَ، ثُمَّ يُقَالُ: رُدُّوهُ إِلَى الْأَرْضِ فَإِنِّي وَعَدْتُهُمْ أَنِّي مِنْهَا خَلَقْتُهُمْ وَفِيهَا نُعِيدُهُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرَى. قَالَ: فَيُرَدُّ إِلَى الْأَرْضِ، وَتُعَادُ رُوحُهُ فِي جَسَدِهِ، فَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ شَدِيدَا الِانْتِهَارِ، فَيَنْهَرَانِهِ وَيُجْلِسَانِهِ فَيَقُولَانِ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَدِينِي الْإِسْلَامُ. فَيَقُولَانِ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ فَيَقُولُ: هُوَ رَسُولُ اللَّهِ. فَيَقُولَانِ: وَمَا يُدْرِيكَ؟ فَيَقُولُ: جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّنَا فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُهُ. وَذَلِكَ قَوْلُهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) وَيُنَادِي مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: قَدْ صَدَقَ عَبْدِي، فَأَلْبِسُوهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَافْرِشُوهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَأَرُوهُ مَنْزِلَهُ مِنْهَا. فَيُلْبَسُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُفْرَشُ مِنْهَا وَيُرَى مَنْزِلَهُ مِنْهَا وَيُفْسَحُ لَهُ مَدَّ بَصَرِهِ، وَيُمَثَّلُ لَهُ عَمَلُهُ فِي صُورَةِ رَجُلٍ حَسَنِ الْوَجْهِ طَيِّبِ الرِّيحِ حَسَنِ الثِّيَابِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، أَبْشِرْ بِرِضْوَانٍ مِنَ اللَّهِ، وَجَنَّاتٍ فِيهَا نَعِيمٌ مُقِيمٌ. فَيَقُولُ: بَشَّرَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ، مَنْ أَنْتَ؟ فَوَجْهُكَ الْوَجْهُ الْحَسَنُ الَّذِي جَاءَ بِالْخَيْرِ. فَيَقُولُ: هَذَا يَوْمُكَ الَّذِي كُنْتَ تُوعَدُ - أَوِ الْأَمْرُ الَّذِي كُنْتَ تُوعَدُ - أَنَا عَمَلُكَ الصَّالِحُ، فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا كُنْتَ سَرِيعًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ، بَطِيئًا عَنْ مَعْصِيَتِهِ، فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا. فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَقِمِ السَّاعَةَ كَيْ أَرْجِعَ إِلَى أَهْلِي وَمَالِي.
قَالَ: وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا فَكَانَ فِي قُبُلٍ مِنَ الْآخِرَةِ وَانْقِطَاعٍ مِنَ الدُّنْيَا، جَاءَهُ مَلَكٌ فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْخَبِيثَةُ، أَبْشِرِي بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَغَضَبِهِ.
فَتَنْزِلُ مَلَائِكَةٌ سُودُ الْوُجُوهِ مَعَهُمْ مُسُوحٌ، فَإِذَا قَبَضَهَا الْمَلَكُ قَامُوا فَلَمْ يَدَعُوهَا فِي يَدِهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ، فَتُفَرَّقُ فِي جَسَدِهِ، فَيَسْتَخْرِجُهَا، فَتُقَطَّعُ مَعَهَا الْعُرُوقُ وَالْعَصَبُ كَالسَّفُّودِ الْكَثِيرِ الشُّعَبِ فِي الصُّوفِ الْمَبْلُولِ، فَتُؤْخَذُ مِنَ الْمَلَكِ، فَتَخْرُجُ كَأَنْتَنِ رِيحٍ وُجِدَتْ، فَلَا تَمُرُّ عَلَى جُنْدٍ فِيمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا قَالُوا: مَا هَذَا الرُّوحُ الْخَبِيثُ؟! فَيَقُولُونَ: فُلَانٌ - بِأَسْوَأِ أَسْمَائِهِ - حَتَّى يَنْتَهُونَ بِهِ إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا فَلَا تُفْتَحُ لَهُ فَيَقُولُ: رُدُّوهُ إِلَى الْأَرْضِ، إِنِّي وَعَدْتُهُمْ أَنِّي مِنْهَا خَلَقْتُهُمْ وَفِيهَا نُعِيدُهُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرَى. قَالَ: فَيُرْمَى بِهِ مِنَ السَّمَاءِ. وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ) قَالَ: فَيُعَادُ إِلَى الْأَرْضِ وَتُعَادُ فِيهِ رُوحُهُ، وَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ شَدِيدَا الِانْتِهَارِ فَيَنْهَرَانِهِ وَيُجْلِسَانِهِ فَيَقُولَانِ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي. فَيَقُولَانِ: فَمَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ ذَلِكَ. فَيَقُولَانِ: لَا دَرَيْتَ. فَيَضِيقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، وَيُمَثَّلُ لَهُ عَمَلُهُ فِي صُورَةِ رَجُلٍ قَبِيحِ الْوَجْهِ مُنْتِنِ الرِّيحِ قَبِيحِ الثِّيَابِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِعَذَابِ اللَّهِ وَسَخَطِهِ. فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَوَجْهُكَ الْوَجْهُ الَّذِي جَاءَ بِالشَّرِّ. فَيَقُولُ: أَنَا عَمَلُكَ الْخَبِيثُ، وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا كُنْتَ بَطِيئًا عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ، سَرِيعًا إِلَى مَعْصِيَتِهِ.
قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَيُقَيَّضُ لَهُ مَلَكٌ أَصَمُّ أَبْكَمُ مَعَهُ مِرْزَبَةٌ لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ صَارَ تُرَابًا - أَوْ قَالَ: رَمِيمًا - فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً يَسْمَعُهَا الْخَلَائِقُ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، ثُمَّ تُعَادُ فِيهِ الرُّوحُ فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً أُخْرَى".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ بِهِ.
وَعَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری شخص کے جنازے میں نکلے، جب ہم قبر تک پہنچے تو ابھی لحد تیار نہیں ہوئی تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور ہم بھی آپ کے گرد اس طرح (انتہائی ادب و سکون سے) بیٹھ گئے گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں، (راوی عمرو بن ثابت نے یہاں لفظ «وَقَعَ» (یعنی پرندے آ بیٹھے ہوں) بھی کہا ہے، جبکہ ابو عوانہ نے یہ لفظ ذکر نہیں کیا)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی اپنی نگاہ اوپر آسمان کی طرف اٹھاتے اور کبھی زمین کی طرف جھکاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند بار فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ”میں قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“، پھر ارشاد فرمایا: ”بے شک جب مومن بندہ آخرت کی طرف گامزن اور دنیا سے کٹنے کے قریب ہوتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے اور اس کے سرہانے بیٹھ کر کہتا ہے: اے پاکیزہ نفس! اللہ کی بخشش اور اس کی رضا کی طرف نکل چل، چنانچہ اس کی روح اس طرح (آسانی سے) نکل آتی ہے جیسے مشکیزے کے منہ سے قطرہ ٹپکتا ہے، (عمرو نے اپنی روایت میں یہ بھی کہا جو ابو عوانہ نے ذکر نہیں کیا: اگرچہ تم اس کے برعکس دیکھتے ہو)، اور جنت سے سفید چہروں والے فرشتے نازل ہوتے ہیں جن کے چہرے سورج کی طرح چمک رہے ہوتے ہیں، ان کے پاس جنت کے کفنوں میں سے کفن اور جنت کی خوشبوؤں میں سے خوشبو ہوتی ہے، وہ اس کے سامنے حدِ نگاہ تک بیٹھ جاتے ہیں، پھر جب فرشتہ اس کی روح قبض کر لیتا ہے تو وہ فرشتے پلک جھپکنے کی دیر بھی اسے اس کے ہاتھ میں نہیں رہنے دیتے، یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مفہوم ہے: ﴿تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لا يُفَرِّطُونَ﴾ (ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے اس کی روح قبض کر لیتے ہیں اور وہ کوئی کوتاہی نہیں کرتے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی روح سے بہترین مشک جیسی خوشبو نکلتی ہے، پھر فرشتے اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں تو زمین و آسمان کے درمیان فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی گزرتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ یہ کیسی پاکیزہ روح ہے؟ فرشتے اس کا بہترین نام لے کر بتاتے ہیں کہ یہ فلاں بن فلاں ہے، یہاں تک کہ وہ اسے لے کر آسمانِ دنیا کے دروازوں تک پہنچتے ہیں تو اس کے لیے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، ہر آسمان کے مقرب فرشتے اگلے آسمان تک اس کی مشایعت کرتے ہیں یہاں تک کہ اسے ساتویں آسمان تک لے جایا جاتا ہے، پھر (اللہ کی طرف سے) حکم ہوتا ہے: اس کا نامہ اعمال علیین میں لکھ دو، ﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ، كِتَابٌ مَرْقُومٌ، يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ﴾ (اور آپ کو کیا معلوم کہ علیین کیا ہے؟ وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں)۔ چنانچہ اس کا نامہ اعمال علیین میں لکھ دیا جاتا ہے، پھر حکم ہوتا ہے: اسے زمین کی طرف واپس لے جاؤ کیونکہ میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں نے انہیں اسی مٹی سے پیدا کیا، اسی میں لوٹاؤں گا اور اسی سے دوبارہ نکالوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اسے زمین کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے اور اس کی روح اس کے جسم میں لوٹا دی جاتی ہے، پھر اس کے پاس سخت ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے دو فرشتے آتے ہیں، وہ اسے جھڑک کر بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں: تیرا رب کون ہے؟ اور تیرا دین کیا ہے؟ وہ جواب دیتا ہے: میرا رب اللہ ہے اور میرا دین اسلام ہے، پھر وہ پوچھتے ہیں: اس شخص کے بارے میں تو کیا کہتا ہے جو تم میں مبعوث کیے گئے؟ وہ کہتا ہے: وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، وہ پوچھتے ہیں: تجھے کیسے معلوم ہوا؟ وہ کہتا ہے: وہ ہمارے پاس ہمارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آئے تو میں ان پر ایمان لایا اور ان کی تصدیق کی، اور یہی اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ﴾ (اللہ ایمان والوں کو دنیا اور آخرت میں پکی بات پر ثابت قدم رکھتا ہے)۔ پھر آسمان سے ایک پکارنے والا پکارتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، لہٰذا اسے جنت کا لباس پہناؤ، جنت کا بستر بچھاؤ اور اسے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھاؤ، چنانچہ اسے جنت کا لباس پہنایا جاتا ہے، جنت کا بستر بچھا دیا جاتا ہے اور اسے جنت کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے، اور اس کی قبر اس کے لیے حدِ نگاہ تک کشادہ کر دی جاتی ہے، اور اس کے اعمال ایک خوبصورت چہرے، خوشبودار اور اچھے لباس والے شخص کی صورت میں اس کے سامنے لائے جاتے ہیں، وہ کہتا ہے: تجھے ان نعمتوں کی خوشخبری ہو جو اللہ نے تیرے لیے تیار کی ہیں، اللہ کی رضا اور دائمی نعمتوں والی جنتوں کی خوشخبری ہو، وہ پوچھتا ہے: اللہ تجھے خیر کی خوشخبری دے، تو کون ہے؟ تیرا چہرہ تو خیر ہی لانے والا چہرہ معلوم ہوتا ہے، وہ جواب دیتا ہے: یہ وہی دن (یا معاملہ) ہے جس کا تجھ سے وعدہ کیا جاتا تھا، میں تیرے نیک اعمال ہوں، اللہ کی قسم! میں جہاں تک جانتا ہوں تو اللہ کی اطاعت میں بہت تیز اور اس کی نافرمانی میں بہت سست تھا، اللہ تجھے جزائے خیر دے، پھر وہ بندہ کہتا ہے: اے میرے رب! قیامت قائم کر دے تاکہ میں اپنے اہل و عیال اور مال کی طرف لوٹ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اگر وہ گناہ گار ہو اور آخرت کی طرف جانے اور دنیا سے کٹنے کے قریب ہو تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر سرہانے بیٹھتا ہے اور کہتا ہے: اے خبیث نفس! نکل چل اور اللہ کی ناراضگی و غضب کی خوشخبری سن، چنانچہ سیاہ چہروں والے فرشتے ٹاٹ لے کر نازل ہوتے ہیں، جب ملک الموت روح قبض کرتا ہے تو وہ فرشتے پلک جھپکنے کی دیر بھی اسے اس کے ہاتھ میں نہیں رہنے دیتے، وہ روح اس کے جسم میں تتر بتر ہو جاتی ہے تو وہ اسے اس طرح کھینچ کر نکالتا ہے جیسے بہت سی شاخوں والی لوہے کی سیخ کو گیلے اون سے کھینچا جائے جس سے رگیں اور پٹھے کٹ جاتے ہیں، پھر وہ روح لے لی جاتی ہے اور اس سے بدترین بدبو نکلتی ہے، وہ فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی گزرتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ یہ کیسی خبیث روح ہے؟ وہ اس کا برے سے برا نام لے کر بتاتے ہیں کہ یہ فلاں بن فلاں ہے، یہاں تک کہ اسے آسمانِ دنیا تک لے جایا جاتا ہے لیکن اس کے لیے دروازے نہیں کھولے جاتے، پھر حکم ہوتا ہے: اسے زمین کی طرف لوٹا دو، میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں نے انہیں اسی سے پیدا کیا، اسی میں لوٹاؤں گا اور اسی سے دوبارہ نکالوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چنانچہ اسے آسمان سے نیچے پھینک دیا جاتا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ﴾ (اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے وہ گویا آسمان سے گر پڑا، پھر اسے پرندے اچک لیتے ہیں یا ہوا اسے کسی دور دراز جگہ پٹک دیتی ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اسے زمین کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے اور اس کی روح اس میں واپس ڈال دی جاتی ہے، اس کے پاس سخت ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے دو فرشتے آتے ہیں، وہ اسے جھڑک کر بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں: تیرا رب کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے؟ وہ کہتا ہے: میں نہیں جانتا، پھر وہ پوچھتے ہیں: اس شخص کے بارے میں تو کیا کہتا ہے جو تم میں مبعوث کیے گئے؟ اسے ان کا نام نہیں سوجھتا، وہ کہتا ہے: مجھے نہیں معلوم، میں نے لوگوں کو ایسا کہتے سنا تھا، وہ کہتے ہیں: تو نے نہ جانا (اور نہ جاننے کی کوشش کی)، پھر اس کی قبر اس پر اتنی تنگ کر دی جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں، اور اس کے اعمال ایک قبیح چہرے، بدبودار اور گندے لباس والے شخص کی صورت میں لائے جاتے ہیں، وہ کہتا ہے: اللہ کے عذاب اور اس کی ناراضگی کی خوشخبری سن، وہ پوچھتا ہے: تو کون ہے؟ تیرا چہرہ تو شر ہی لانے والا معلوم ہوتا ہے، وہ جواب دیتا ہے: میں تیرے برے اعمال ہوں، اللہ کی قسم! میں جہاں تک جانتا ہوں تو اللہ کی اطاعت میں بہت سست اور اس کی نافرمانی میں بہت تیز تھا، راوی عمرو نے منہال عن زاذان عن براء کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بھی نقل کیا ہے: ”پھر اس پر ایک بہرا اور گونگا فرشتہ مقرر کر دیا جاتا ہے جس کے پاس لوہے کا ایسا گرز ہوتا ہے کہ اگر اسے پہاڑ پر مارا جائے تو وہ خاک ہو جائے، وہ اسے ایک ایسی ضرب لگاتا ہے جسے جن و انس کے علاوہ تمام مخلوقات سنتی ہیں، پھر اس میں روح لوٹائی جاتی ہے اور وہ اسے دوبارہ ضرب لگاتا ہے“۔ اسے ابو داؤد طیالسی نے عمرو بن ثابت سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابو عوانہ نے اعمش عن منہال سے، اور ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن منیع نے ابو معاویہ عن اعمش سے اسے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابو داؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي بسند الصحيح، عن عمرو بن ثابت به»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2001، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4753، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه فتح الباري برقم: 1305»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥ابن ماجهأحد الأئمة ، حافظ
👤←👥النسائي
Newالنسائي ← ابن ماجه
الحافظ
👤←👥أبو داود السجستاني
Newأبو داود السجستاني ← النسائي
ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← أبو داود السجستاني
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥أبو معاوية الضرير
Newأبو معاوية الضرير ← الأعمش
ثقة ، أحفظ الناس لحديث الأعمش ، وقد يهم في حديث غيره
👤←👥أحمد بن منيع البغوي
Newأحمد بن منيع البغوي ← أبو معاوية الضرير
ثقة حافظ
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← أحمد بن منيع البغوي
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← أبو بكر ابن أبي شيبة
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري
Newالوضاح بن عبد الله اليشكري ← الأعمش
ثقة ثبت ، من السابعة
👤←👥عمرو بن أبي المقدام
Newعمرو بن أبي المقدام ← الوضاح بن عبد الله اليشكري
ضعيف رمي بالرفض
👤←👥أبو داود الطيالسي
Newأبو داود الطيالسي ← عمرو بن أبي المقدام
ثقة حافظ , غلط في أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأوسي
Newالبراء بن عازب الأوسي ← أبو داود الطيالسي
صحابي
👤←👥زاذان الكندي
Newزاذان الكندي ← البراء بن عازب الأوسي
صدوق يرسل
👤←👥المنهال بن عمرو الأسدي
Newالمنهال بن عمرو الأسدي ← زاذان الكندي
صدوق ربما وهم
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري
Newالوضاح بن عبد الله اليشكري ← المنهال بن عمرو الأسدي
ثقة ثبت ، من السابعة
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري
Newالوضاح بن عبد الله اليشكري ← الوضاح بن عبد الله اليشكري
ثقة ثبت ، من السابعة
👤←👥عمرو بن أبي المقدام
Newعمرو بن أبي المقدام ← الوضاح بن عبد الله اليشكري
ضعيف رمي بالرفض
👤←👥البراء بن عازب الأوسي
Newالبراء بن عازب الأوسي ← عمرو بن أبي المقدام
صحابي
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1850 in Urdu