الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
506. باب ما تحصل به البركة في الزاد وما جاء في الرجل يجد زادا وراحلة فيحج ماشيا يحتسب فيه زيادة الأجر
زادِ راہ میں برکت کس چیز سے حاصل ہوتی ہے، اور اس شخص کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جو زادِ راہ اور سواری پائے پھر بھی زیادہ اجر کی امید میں پیدل حج کرے۔
حدیث نمبر: 2415
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتُحِبُّ يَا جُبَيْرُ إِذَا خَرَجْتَ سَفَرًا أَنْ تَكُونَ مِنْ أَمْثَلِ أَصْحَابِكَ هَيْئَةً وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي. قَالَ: اقْرَأْ هَذِهِ السُّوَرَ الْخَمْسَ: "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" و"إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ" و"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" و"قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" و"قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ"، وَافْتَتِحْ كُلَّ سُورَةٍ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَاخْتِمْ قِرَاءَتَكَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. قَالَ جُبَيْرٌ: وَكُنْتُ غَنِيًّا كَثِيرَ الْمَالِ، فَكُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ مَنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُمْ فِي سَفَرٍ فَأَكُونُ مِنْ أَبَذِّهِمْ هَيْئَةً وَأَقَلِّهِمْ زَادًا، فَمَا زِلْتُ مُنْذُ عَلَّمَنِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَرَأْتُ بِهِنَّ أَكُونُ مِنْ أَحْسَنِهِمْ هَيْئَةً وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا حَتَّى أَرْجِعَ مِنْ سَفَرِي ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جبیر! کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ جب تم سفر پر نکلو تو اپنے ساتھیوں میں ہیئت کے اعتبار سے سب سے بہتر رہو اور تمہارے پاس زادِ راہ بھی سب سے زیادہ ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان پانچ سورتوں کی تلاوت کیا کرو: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾، ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ ؛ اور ہر سورت کا آغاز «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ سے کرو اور اپنی تلاوت کا اختتام بھی «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ پر کیا کرو۔“ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں صاحبِ ثروت اور کثیر المال آدمی تھا، لیکن میں جن کے ساتھ بھی سفر پر نکلتا تو میری حالت سب سے زیادہ پراگندہ ہوتی اور میرا توشہ سب سے کم پڑ جاتا تھا، مگر جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ سورتیں سکھائیں اور میں نے ان کی تلاوت شروع کی تو میں اپنے تمام ساتھیوں میں سب سے عمدہ حالت والا اور سب سے زیادہ توشے والا رہنے لگا یہاں تک کہ میں اپنے اس سفر سے واپس لوٹتا۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى (7419): أبو هشام محمد بن سليمان بن الحكم القديدي، عن أبيه، عن إسماعيل بن خالد الخزاعي، عن محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه. لم أجد تراجمهم في التقريب ولا في الكاشف، وفي طرقه الأخرى (الثعلبي) الحكم بن عبد الله الأيلي متروك»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه محمد بن سليمان بن الحكم القديدي وأبوه وإسماعيل بن خالد الخزاعي، لم أقف لهم على توثيق
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو يعلى الموصلي | ثقة مشهور | |
👤←👥جبير بن مطعم بن عدي النوفلي جبير بن مطعم بن عدي النوفلي ← أبو يعلى الموصلي | صحابي |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 2415 in Urdu
جبير بن مطعم بن عدي النوفلي ← أبو يعلى الموصلي