الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب فيمن شهد أن لا إله إلا الله
جو شخص «لا إله إلا الله» کی گواہی دے، اس کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 28
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، ثَنَا الْأَشْعَثُ الْحُدَّانِيُّ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، قَالَ: "أَقْبَلَ شَيْخٌ كَبِيرٌ يَدَّعِمُ عَلَى عَصًا حَتَّى قَامَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي غَدَرَاتٍ وَفَجَرَاتٍ فَهَلْ يُغْفَرُ لِي؟ قَالَ: أَلَسْتَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَ: بَلَى، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: فَقَدْ غُفِرَ لَكَ غَدَرَاتُكَ وَفَجَرَاتُكَ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، ثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: "أَنْشَدَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَاتًا فَقَالَ:
شَهِدْتُ بِإِذْنِ اللَّهِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الَّذِي فَوْقَ السَّمَوَاتِ مِنْ عَلُ وَأَنَّ أَبَا يَحْيَى وَيَحْيَى كِلَاهُمَا
لَهُ عَمَلٌ فِي دِينِهِ مُتَقَبَّلُ وَأَنَّ أَخَا الْأَحْقَافِ إِذْ قَامَ فِيهِمُ
يَقُومُ بِذَاتِ اللَّهِ فِيهِمْ وَيَعْدِلُ
فَقَالَ النَّبِيُّ: وَأَنَا".

[28] سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک معمر بزرگ اپنی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے آئے یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو گئے اور عرض گزار ہوئے: اے اللہ کے رسول! مجھ سے بہت سی عہد شکنیاں اور نافرمانیاں سرزد ہوئی ہیں، تو کیا میری مغفرت ہو سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟“ انہوں نے عرض کی: کیوں نہیں، اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو یقیناً تمہاری تمام عہد شکنیاں اور نافرمانیاں بخش دی گئی ہیں۔““
اس حدیث کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے سریج بن نعمان کے واسطے سے، انہوں نے نوح بن قیس سے روایت کیا ہے اور پھر مذکورہ بالا روایت ہی بیان کی ہے۔
[29] حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چند اشعار پڑھے، چنانچہ انہوں نے کہا:
”میں اللہ کے اذن سے اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس ذاتِ باری تعالیٰ کے رسول ہیں جو بلند و بالا آسمانوں کے اوپر مستوی ہے اور یہ کہ ابو یحییٰ (سیدنا زکریا علیہ السلام) اور سیدنا یحییٰ (علیہ السلام) دونوں ہی
ایسے ہیں کہ ان کا عمل ان کے دین میں مقبول ہے اور یہ کہ صاحبِ احقاف (سیدنا ہود علیہ السلام) جب اپنی قوم میں کھڑے ہوئے
تو وہ اللہ کی رضا کی خاطر ان کے درمیان (حق پر) قائم رہے اور عدل و انصاف فرمایا“، جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور میں بھی (اس کی گواہی دیتا ہوں)۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 28]

تخریج الحدیث: «(28/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 18939، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 77»
«(29) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 43، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3017، 4017»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين مكحول وعمرو بن عبسة
الرواة الحديث:
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 28 in Urdu
حبيب بن أبي ثابت الكاهلي ← حسان بن ثابت