الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
752. باب فيمن لم يدع ثم جاء فأكل لم يحل له مما أكل إلا أن يحل له صاحب الوليمة
جو بن بلائے آیا اور کھا لیا تو جو کچھ اس نے کھایا وہ اس کے لیے حلال نہیں، الا یہ کہ ولیمے والا اسے حلال کر دے۔
حدیث نمبر: 3299
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ " أَنَّ رَجُلًا صَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ طَعَامًا فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ طَعَامًا، فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي فِي سَعْدٍ؟ فَأَنْتَ صَاحِبُهُ ".
ابومیسرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی، پھر اس نے عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ساتھ لانے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت عطا فرمائی، پھر (ایک اور موقع پر) اس نے کھانا تیار کیا اور عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں اجازت دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، پھر اس نے (تیسری بار) کھانا تیار کیا اور عرض کیا: کیا آپ مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی اجازت دیتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہی تو ان کے صاحب (دوست) ہو“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصداق وفيه الوليمة/حدیث: 3299]
تخریج الحدیث: «أبو ميسرة عمرو بن شرحبيل تابعي؛ يحيى القطان، شعبة، أبو إسحاق (صرح بالتحديث): ثقات (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، مرسل؛ ورجاله ثقات
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمرو بن شرحبيل الهمداني | ثقة عابد مخضرم | |
👤←👥أبو إسحاق السبيعي أبو إسحاق السبيعي ← عمرو بن شرحبيل الهمداني | ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← أبو إسحاق السبيعي | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥يحيى القطان يحيى القطان ← شعبة بن الحجاج | ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد مسدد بن مسرهد ← يحيى القطان | ثقة حافظ |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 3299 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← عمرو بن شرحبيل الهمداني