الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب بيعة النساء
عورتوں کی بیعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 50
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ أُمُّ عَمْرٍو عَجُوزٌ مِنْ بَنِي مُجَاشِعٍ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي، عَنْ جَدَّتِي، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتُبَايِعَهُ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَقَالَ: اذْهَبِي فَغَيِّرِي يَدَكِ، قَالَتْ: فَذَهَبْتُ فَغَيَّرْتُهَا بِحِنَّاءَ. ثُمَّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أُبَايِعُكِ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكِي بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقِي، وَلَا تَزْنِي. قَالَتْ: أَوَ تَزْنِي الْحُرَّةُ؟! قَالَ: وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ. قَالَتْ: وَهَلْ تَرَكْتَ لَنَا أَوْلَادًا نَقْتُلُهُمْ؟! قَالَتْ: فَبَايَعْتُهُ، ثُمَّ قَالَتْ لَهُ، وَعَلَيْهَا سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ: مَا تَقُولُ فِي هَذَيْنِ السِّوَارَيْنِ؟ قَالَ: جَمْرَتَيْنِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ہندہ بنتِ عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں بیعت کے لیے حاضر ہوئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی جانب دیکھ کر ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور اپنے ہاتھوں کی رنگت تبدیل کرو۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں گئی اور میں نے مہندی سے اپنے ہاتھ رنگ لیے، پھر وہ دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم سے ان شرائط پر بیعت لیتا ہوں کہ ﴿تم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، چوری نہیں کرو گی اور بدکاری نہیں کرو گی﴾ ۔“ انہوں نے عرض کیا: ”بھلا کیا کوئی آزاد عورت بھی بدکاری کر سکتی ہے؟!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزید) فرمایا: ” ﴿اور اپنی اولاد کو تنگدستی کے خوف سے قتل نہیں کرو گی﴾ ۔“ انہوں نے (حسرت سے) عرض کیا: ”کیا آپ نے ہمارے لیے کوئی اولاد چھوڑی بھی ہے جسے ہم قتل کریں؟!“ سیدہ ہندہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی، اس وقت انہوں نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے، انہوں نے دریافت کیا کہ ان دو کنگنوں کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ جہنم کے انگاروں میں سے دو انگارے ہیں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9861، 9862»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة غبطة وعمتها وجدتها
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق | أم المؤمنين ، أفقه النساء مطلقا | |
👤←👥نصر بن علي بن نصر الجهضمي نصر بن علي بن نصر الجهضمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة ثبت ، طلب للقضاء فامتنع | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← نصر بن علي بن نصر الجهضمي | ثقة مشهور |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 50 in Urdu
نصر بن علي بن نصر الجهضمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق