الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1343. باب ما جاء في العقل
عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5228
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَيِّ شَيْءٍ يَتَفَاضَلُ النَّاسُ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: بِالْعَقْلِ. قُلْتُ: فَفِي الْآخِرَةِ؟ قَالَ: بِالْعَقْلِ. قَالَتْ: قُلْتُ: إِنَّمَا يُجْزَوْنَ بِأَعْمَالِهِمْ. فَقَالَ: وَهَلْ عَمِلُوا إِلَّا بِقَدْرِ مَا أَعْطَاهُمُ اللَّهُ - تَعَالَى - مِنَ الْعَقْلِ، فَبِقَدْرِ مَا أُعْطُوا مِنَ الْعَقْلِ كَانَتْ أَعْمَالُهُمْ، بِقَدْرِ مَا عَمِلُوا يُجْزَوْنَ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دنیا میں لوگوں کو ایک دوسرے پر فضیلت اور برتری کس بنیاد پر حاصل ہوتی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عقل کی بنیاد پر۔“ میں نے عرض کی: ”اور آخرت میں (فضیلت کا معیار کیا ہوگا)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقل ہی کی بنیاد پر۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”انہیں تو (آخرت میں) ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور کیا انہوں نے کوئی بھی عمل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عقل کی مقدار کے سوا کیا ہے؟ پس جس قدر انہیں عقل عطا کی گئی تھی اسی کے مطابق ان کے اعمال ہوئے، اور جس قدر انہوں نے اعمال کیے اسی مناسبت سے انہیں جزا دی جائے گی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5228]
تخریج الحدیث: «داود بن المحبر: متروك وأكثر كتاب العقل الذي صنفه موضوعات (التقريب)؛ ميسرة بن عبد ربه: كذاب يضع الحديث (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ داود بن المحبر متروك، وميسرة بن عبد ربه كذاب
الرواة الحديث:
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 5228 in Urdu
عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق