الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1883. باب جامع في المواعظ
نصیحتوں کا جامع باب۔
حدیث نمبر: 7189
وَعَنْ أَبِي زَكَرِيَّا الْكُوفِيِّ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى رَجُلًا عَنْ ثَلَاثٍ، وَأَوْصَاهُ بِثَلَاثٍ، فَأَمَّا الَّذِي نَهَاهُ عَنْهَا فَقَالَ: لَا تَنْقُضْ عَهْدًا وَلَا تُعِنْ عَلَى نَقْضِهِ، وَلَا تَبْغِ فَإِنَّهُ مَنْ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنْصُرُهُ اللَّهُ، وَإِيَّاكَ وَمَكْرَ السَّيِّئِ، فَإِنَّهُ لَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ، وَلَهُنَّ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - طَالِبٌ.
وَأَمَّا الَّتِي أَوْصَاهُ بِهَا: أَنْ يُكْثِرَ ذِكْرَ الْمَوْتِ فَإِنَّهُ يَشْغَلُكَ عَمَّا سِوَاهُ، وَعَلَيْكَ بِالدُّعَاءِ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَتَى يُسْتَجَابُ لَكَ، وَعَلَيْكَ بِالشُّكْرِ فَإِنَّهُ زِيَادَةٌ، ثُمَّ قَرَأَ سُفْيَانُ: (لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ) .
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْهُ بِهِ.
وَأَمَّا الَّتِي أَوْصَاهُ بِهَا: أَنْ يُكْثِرَ ذِكْرَ الْمَوْتِ فَإِنَّهُ يَشْغَلُكَ عَمَّا سِوَاهُ، وَعَلَيْكَ بِالدُّعَاءِ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَتَى يُسْتَجَابُ لَكَ، وَعَلَيْكَ بِالشُّكْرِ فَإِنَّهُ زِيَادَةٌ، ثُمَّ قَرَأَ سُفْيَانُ: (لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ) .
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْهُ بِهِ.
ایک صحابیِ رسول سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو تین کاموں سے منع فرمایا اور تین باتوں کی وصیت فرمائی؛ چنانچہ جن کاموں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ان کے متعلق ارشاد فرمایا: ”تم کبھی عہد کی خلاف ورزی نہ کرنا اور نہ ہی عہد شکنی پر کسی کی مدد کرنا، اور تم سرکشی و ظلم سے بچنا کیونکہ جس پر ظلم کیا جائے اللہ تعالیٰ یقیناً اس کی مدد فرماتا ہے، اور تم بری چالیں چلنے سے باز رہنا کیونکہ بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے، اور اللہ عزوجل کی طرف سے ان افعال پر گرفت کرنے والا موجود ہے۔“ اور جن باتوں کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی وہ یہ ہیں کہ: ”تم کثرت سے موت کو یاد کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں لایعنی چیزوں سے غافل کر دے گی، اور تم دعا کو لازم پکڑو کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ تمہاری دعا کب قبول کر لی جائے، اور تم شکر گزاری کو اپنا شعار بناؤ کیونکہ یہ نعمتوں میں اضافے کا سبب ہے،“ پھر سفیان نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ﴾ ”اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور زیادہ دوں گا۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے سفیان کے واسطے سے ابوزکریا الکوفی سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7189]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة راوٍ
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سفيان بن عيينة | ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات | |
👤←👥ابن أبي عمر العدني ابن أبي عمر العدني ← سفيان بن عيينة | صدوق ، صنف المسند ، وكان لازم ابن عيينة ، لكن قال أبو حاتم : كانت فيه غفلة |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7189 in Urdu
ابن أبي عمر العدني ← سفيان بن عيينة