الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
297. (بَابُ خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَنْصَارِ بَعْدَ حُنَيْنٍ)
(غزوہ حنین کے بعد انصار سے نبی ﷺ کے خطاب کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1435
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَلَمْ آتِكُمْ ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللَّهُ بِي؟ أَوَلَمْ آتِكُمْ مُتَفَرِّقِينَ فَجَمَعَكُمُ اللَّهُ بِي؟ أَوَلَمْ آتِكُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "أَفَلَا تَقُولُونَ جِئْتَنَا خَائِفًا فَآمَنَّاكَ، وَطَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ، وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ"، قَالُوا: بَلْ لِلَّهِ الْمَنُّ عَلَيْنَا وَلِرَسُولِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا میں تمہارے پاس اس حال میں نہیں آیا کہ تم گمراہ تھے، پھر اللہ نے میرے ذریعے تمہیں ہدایت عطا فرمائی؟ کیا میں تمہارے پاس اس حال میں نہیں آیا کہ تم منتشر تھے، تو اللہ نے میرے ذریعے تمہیں یکجا کر دیا؟ اور کیا میں تمہارے پاس اس حال میں نہیں آیا کہ تم باہم دشمن تھے، تو اللہ نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی؟“
انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (یقیناً ایسا ہی ہے)“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ جواب کیوں نہیں دیتے کہ آپ ہمارے پاس اس حال میں آئے کہ آپ خوفزدہ تھے تو ہم نے آپ کو امن دیا، آپ کو (وطن سے) نکال دیا گیا تھا تو ہم نے آپ کو پناہ دی، اور آپ بے یار و مددگار تھے تو ہم نے آپ کی نصرت کی؟“
انہوں نے عرض کیا: ”بلکہ اللہ اور اس کے رسول ہی کا ہم پر احسان اور فضل ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1435]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند (٣: ١٠٤، ١٠٥) بهذا الإسناد مثله و (٣: ٢٥٣) بإسناد آخر صحيح. ورواه البخاري (٨: ٤٨) ومسلم (٢: ٧٣٨) نحوه في حديث طويل عن عبدالله ابن زيد. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11610، وأخرجه فتح الباري برقم: 4075، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8589»
«صحيح البخاري: 48/8، صحيح مسلم: 738/2، مسند الامام احمد: 76/3۔57»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11610، وأخرجه فتح الباري برقم: 4075، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8589»
«صحيح البخاري: 48/8، صحيح مسلم: 738/2، مسند الامام احمد: 76/3۔57»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥حميد الطويل حميد الطويل ← أنس بن مالك | ثقة مدلس ، وعابه زائدة لدخوله في شيء من أمر الأمراء. | |
👤←👥محمد بن إبراهيم بن أبي عدي القسملي محمد بن إبراهيم بن أبي عدي القسملي ← حميد الطويل | ثقة | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← محمد بن إبراهيم بن أبي عدي القسملي | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 1435 in Urdu
حميد الطويل ← أنس بن مالك