الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 502
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَاغَنْدِيُّ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ نَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِذِ اللَّهِ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ آخِذًا بِطَرَفِ ثَوْبِهِ حَتَّى أَبْدَى عَنْ رُكْبَتِهِ، فَقَالَ: "أَمَّا صَاحِبُكُمْ فَقَدْ غَامَرَ"، فَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ شَيْءٌ، فَأَسْرَعْتُ إِلَيْهِ، ثُمَّ نَدِمْتُ، فَسَأَلْتُهُ أَنْ يَغْفِرَ لِي، فَأَبَى وَتَحَرَّزَ مِنِّي بِدَارِهِ، فَأَقْبَلْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ثُمَّ أَتَى عُمَرُ فَأَتَى مَنْزِلَ أَبِي بَكْرٍ ، فَسَأَلَ: أَيْنَ أَبُو بَكْرٍ ؟ فَقَالُوا: لَيْسَ هُوَ هَا هُنَا، فَأَقْبَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَمَعَّرُ، حَتَّى أَشْفَقَ أَبُو بَكْرٍ فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَنِي إِلَيْكُمْ فَقُلْتُمْ: كَذَبْتَ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : صَدَقْتَ، وَوَاسَانِي بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، فَهَلْ أَنْتُمْ تَارِكُونَ لِي صَاحِبِي؟ " قَالَ: فَمَا أُوذِيَ بَعْدَهَا.
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ اچانک سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کا پلو پکڑے ہوئے تشریف لائے یہاں تک کہ ان کا گھٹنا کھل گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے جھگڑا کیا ہے۔“
پھر انہوں نے سلام کیا اور عرض کی: ”میرے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ ناخوشگواری ہوگئی تھی، میں نے ان کے ساتھ سختی کی پھر مجھے ندامت ہوئی تو میں نے ان سے معافی مانگی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور اپنے گھر میں (جا کر) مجھ سے بچنے لگے، چنانچہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ» ”اے ابوبکر! اللہ تمہیں معاف کرے۔“
پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچ کر دریافت کیا: ”ابوبکر کہاں ہیں؟“ گھر والوں نے بتایا: ”وہ یہاں نہیں ہیں۔“ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے، (انہیں دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرۂ انور (غصے سے) متغیر ہونے لگا، یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضی دیکھ کر) ڈر گئے اور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔
تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ عزوجل نے مجھے تمہاری طرف (رسول بنا کر) بھیجا تو تم نے کہا: تم جھوٹ بولتے ہو، جبکہ ابوبکر نے کہا: آپ نے سچ فرمایا، اور انہوں نے اپنی جان اور مال کے ساتھ میری غم خواری کی، تو کیا تم میری خاطر میرے ساتھی کو (تکلیف دینا) چھوڑ دو گے؟“ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کبھی (کسی کی طرف سے) اذیت نہیں دی گئی۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 502]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وشيخ القطيعي محمد بن محمد بن سليمان بن الحارث بن عبدالرحمن ابو بكر الازدي الواسطي المعروف بابن الباغندي، ثقة صدوق لم يؤخذ عليه الا تدليسه الكثير . قال الخطيب لم يثبت من امر ابن الباغندي ما يعاب به سوى التدليس ورأيت كافة شيوخنا يحتجون بحديثه = عائذ الله أبي إدريس الخولاني عن أبي الدرداء قال: كنت عند رسول الله ﷺ إذ أقبل أبو بكر الصديق آخذاً بطرف ثوبه حتى أبدى عن ركبته فقال أما صاحبكم فقد غامر (١) فسلم فقال انه كان بيني وبين عمر بن الخطاب شيء فأسرعت إليه ثم ندمت فسألته أن يغفر لي فأبى وتحرز مني بداره فأقبلت إليه فقال يغفر الله لك يا أبا بكر ثم أتى عمر فأتى منزل أبي بكر فسأل أين أبو بكر؟ فقالوا ليس هو هاهنا فأقبل إلى رسول الله ﷺ فجعل وجه رسول الله يتمعر (٢) حتى اشفق أبو بكر فجثا على ركبتيه فقال رسول الله ﷺ يا أيها ويخرجونه في الصحيح . وقال ابن حجر في طبقات المدلسين في المرتبة الثالثة مشهور بالتدليس مع الصدق والامانة، مات ٣١٢ . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3461، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4129، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1695»
«تقدم تخريجه في رقم: 297»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3461، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4129، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1695»
«تقدم تخريجه في رقم: 297»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Fada'il al-Sahabah Hadith 502 in Urdu
أبو بكر الصديق ← أبو بكر الصديق