الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. باب فضل الصف الأول والأمر بإتمام الصفوف الأُوَل وتسويتها والتراصّ فِيهَا
باب: پہلی صف کی فضیلت، اور اگلی صفوں کو مکمل کرنے، انہیں سیدھا کرنے اور ان میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 1092
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رُصُّوا صُفُوفَكُمْ، وَقَارِبُوا بَيْنَهَا، وَحَاذُوا بِالأعْنَاقِ؛ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إنِّي لأَرَى الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ، كَأَنَّهَا الحَذَفُ» حديث صحيح رَوَاهُ أبُو دَاوُدَ بإسنادٍ عَلَى شرط مسلم. «الحَذَفُ» بحاء مهملةٍ وذالٍ معجمة مفتوحتين ثُمَّ فاء وهي: غَنَمٌ سُودٌ صِغَارٌ تَكُونُ بِاليَمَنِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں خوب ملا کر رکھو، ان کے درمیان (فاصلہ) قریب رکھو، اور گردنوں کو برابر رکھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں شیطان کو صف کی خالی جگہ میں سے داخل ہوتے دیکھتا ہوں گویا وہ «حذف» (چھوٹی کالی بکری) ہے۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر (صحیح) سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الحَذَفُ»: حائے مہملہ اور ذالِ معجمہ دونوں کے زبر کے ساتھ، پھر فاء، اس سے مراد چھوٹی چھوٹی کالی بکریاں ہیں جو یمن میں ہوتی ہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1092]
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر (صحیح) سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الحَذَفُ»: حائے مہملہ اور ذالِ معجمہ دونوں کے زبر کے ساتھ، پھر فاء، اس سے مراد چھوٹی چھوٹی کالی بکریاں ہیں جو یمن میں ہوتی ہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1092]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (667)، والنسائي 2/ 92 وفي «الكبرى» ، له (889).
وضاحت: «وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ» : یعنی تم میں سے ہر ایک کی گردن دوسرے کی گردن کی سیدھ میں ہو۔ کہا جاتا ہے: «حذوت النعل بالنعل» جب تم ایک جوتے کو دوسرے کے برابر کر دو، اور کسی چیز کا «حذاء» اس کے سامنے (اور برابر) کو کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ تم میں سے کوئی دوسرے سے اونچا (آگے پیچھے) نہ ہو، اور خود گردنوں کا اعتبار نہیں، کیونکہ لمبے آدمی پر یہ لازم نہیں اور نہ اس کے لیے جائز ہے کہ وہ جھک جائے تاکہ اس کی گردن اپنے پہلو والے پست قد آدمی کی گردن کے برابر ہو جائے۔ (فیض القدیر 4/7، حدیث 4375)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 667)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1093، 1100)
قتادة صرح بالسماع عند النسائي (816)
مشكوة المصابيح (1093، 1100)
قتادة صرح بالسماع عند النسائي (816)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
723
| سووا صفوفكم فإن تسوية الصفوف من إقامة الصلاة |
صحيح مسلم |
975
| سووا صفوفكم فإن تسوية الصف من تمام الصلاة |
سنن أبي داود |
671
| أتموا الصف المقدم ثم الذي يليه فما كان من نقص فليكن في الصف المؤخر |
سنن أبي داود |
667
| رصوا صفوفكم وقاربوا بينها وحاذوا بالأعناق أرى الشيطان يدخل من خلل الصف كأنها الحذف |
سنن أبي داود |
669
| استووا وعدلوا صفوفكم |
سنن أبي داود |
668
| سووا صفوفكم فإن تسوية الصف من تمام الصلاة |
سنن النسائى الصغرى |
816
| راصوا صفوفكم وقاربوا بينها وحاذوا بالأعناق أرى الشياطين تدخل من خلل الصف كأنها الحذف |
سنن النسائى الصغرى |
819
| أتموا الصف الأول ثم الذي يليه وإن كان نقص فليكن في الصف المؤخر |
سنن ابن ماجه |
993
| سووا صفوفكم فإن تسوية الصفوف من تمام الصلاة |
بلوغ المرام |
329
| رصوا صفوفكم وقاربوا بينها وحاذوا بالاعناق |
رياض الصالحين |
1087
| |
رياض الصالحين |
1093
| |
رياض الصالحين |
1092
|
Riyad al-Salihin Hadith 1092 in Urdu