الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. باب تأكيد وجوب الزكاة وبيان فضلها وَمَا يتعلق بِهَا
باب: زکوٰۃ کے وجوب کی تاکید، اس کی فضیلت اور اس سے متعلقہ امور کا بیان
حدیث نمبر: 1207
وعن طَلْحَةَ بن عبيد الله - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ ثَائِرُ الرَّأسِ نَسْمَعُ دَوِيَّ صَوْتِهِ، وَلاَ نَفْقَهُ مَا يَقُولُ، حَتَّى دَنَا مِنْ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَإذا هُوَ يَسألُ عَنِ الإسْلاَم، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «خَمْسُ صَلَواتٍ فِي اليَوْمِ وَاللَّيْلَةِ» قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُنَّ؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «وَصِيامُ شَهْرِ رَمَضَانَ» قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُ؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» قَالَ: وَذَكَرَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - الزَّكَاةَ، فَقَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» فَأدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ: وَاللهِ لاَ أُزِيدُ عَلَى هَذَا وَلاَ أنْقُصُ مِنْهُ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْلَحَ إنْ صَدَقَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اہلِ نجد میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے، ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ سن رہے تھے لیکن سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گیا، تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دن اور رات میں پانچ نمازیں۔“ اس نے کہا: کیا میرے ذمے ان کے علاوہ بھی (کوئی نماز) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفل پڑھو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور رمضان کے مہینے کے روزے۔“ اس نے کہا: کیا میرے ذمے اس کے علاوہ بھی (کوئی روزہ) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفل رکھو۔“ (راوی نے) کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا ذکر کیا، تو اس نے کہا: کیا میرے ذمے اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفلی صدقہ کرو۔“ پھر وہ آدمی یہ کہتے ہوئے واپس پلٹا: اللہ کی قسم! میں نہ اس پر کچھ زیادہ کروں گا اور نہ اس میں سے کچھ کم کروں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے سچ کہا ہے تو وہ کامیاب ہو گیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1207]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 18 (46)، ومسلم 1/ 31 (11) (8).
وضاحت: «ثَائِرُ الرَّأسِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ثائر الرأس» کا معنی ہے جس کے بال کھڑے اور بکھرے ہوئے ہوں۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/152)
«دَوِيَّ صَوْتِهِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (اس سے مراد) فضا میں آواز کا دور (تک پھیلنا) ہے، اور اس کا معنی ہے ایسی بلند آواز جو سمجھ میں نہ آئے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/152)
«دَوِيَّ صَوْتِهِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (اس سے مراد) فضا میں آواز کا دور (تک پھیلنا) ہے، اور اس کا معنی ہے ایسی بلند آواز جو سمجھ میں نہ آئے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/152)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2678
| خمس صلوات في اليوم والليلة فقال هل علي غيرها قال لا إلا أن تطوع |
صحيح البخاري |
46
| خمس صلوات في اليوم والليلة فقال هل علي غيرها قال لا إلا أن تطوع |
صحيح البخاري |
6956
| الصلوات الخمس إلا أن تطوع شيئا |
صحيح مسلم |
100
| خمس صلوات في اليوم والليلة فقال هل علي غيرهن قال لا إلا أن تطوع صيام شهر رمضان |
سنن أبي داود |
3252
| أفلح وأبيه إن صدق دخل الجنة وأبيه إن صدق |
سنن أبي داود |
391
| خمس صلوات في اليوم والليلة قال هل علي غيرهن قال لا إلا أن تطوع |
سنن النسائى الصغرى |
5031
| خمس صلوات في اليوم والليلة قال هل علي غيرهن قال لا إلا أن تطوع |
سنن النسائى الصغرى |
2092
| الصلوات الخمس إلا أن تطوع شيئا صيام شهر رمضان إلا أن تطوع شيئا |
سنن النسائى الصغرى |
459
| خمس صلوات في اليوم والليلة قال هل علي غيرهن قال لا إلا أن تطوع |
مشكوة المصابيح |
16
| خمس صلوات في اليوم والليلة . فقال: هل علي غيرهن؟ فقال: لا إلا ان تطوع. |
رياض الصالحين |
1207
|
Riyad al-Salihin Hadith 1207 in Urdu