🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 124
الثامن: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا نِسَاءَ المُسْلِمَاتِ، لاَ تَحْقِرنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
قَالَ الجوهري: الفرسِن منَ البَعيرِ كالحَافِرِ مِنَ الدَّابَةِ قَالَ: وَرُبَّمَا اسْتُعِيرَ في الشَّاةِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن (کو ہدیہ دینے) کو حقیر نہ سمجھے، خواہ بکری کا ایک کھر ہی کیوں نہ ہو۔“
(متفق علیہ)
جوہری کہتے ہیں: «الفرسِن» اونٹ کے لیے ایسے ہے جیسے (دوسرے) جانور کے لیے کھر، انہوں نے کہا: اور کبھی اسے بکری کے لیے بھی بطور استعارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 201 (2566)، ومسلم 3/ 93 (1030).
وضاحت: «فِرْسِنَ شَاةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو صدقہ اور ہدیہ دینے سے اس لیے نہ رکے کہ جو کچھ اس کے پاس موجود ہے وہ اسے تھوڑا اور حقیر سمجھتی ہے، بلکہ جو میسر ہو وہ دے دے، اگرچہ وہ بکری کے کھر کی طرح تھوڑا ہی ہو، اور وہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/123، حدیث 1030)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2566
لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة
صحيح البخاري
6017
لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة
صحيح مسلم
2379
لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة
بلوغ المرام
797
يا نساء المسلمات لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة
رياض الصالحين
306
رياض الصالحين
124
Riyad al-Salihin Hadith 124 in Urdu